پیر 21 دسمبر 2020 - 14:23
شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس دنیا کے آزادی پسند انسانوں کیلئے نمونہ ہیں، عراقی صدر

حوزہ/ عراقی صدر برہم صالح نے سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے کہا کہ  شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس دنیا کے آزاد لوگوں کے رول ماڈل تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی صدر برہم صالح نے اسلامی دنیا کے عظیم کمانڈروں سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی برسی اور داعش پر فتح کی سالگرہ کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس دنیا کے آزاد لوگوں کے رول ماڈل تھے۔

عراقی صدر کے سینئر مشیر علی الشکری نے صدر کی جانب سے کہا کہ کچھ دن پہلے ، ہم نے دہشت گرد گروہ داعش پر فتح کی سالگرہ منائی اور آج ہم سردار الحاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی برسی منا رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha