۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت الله سید محمد تقی مدرسی از علمای عراق

حوزہ / آیت اللہ مدرسی نے عراقی علماء کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں اپنے فرائض پر عمل پیرا نہیں ہوں گی تو عراق ایک بار پھر آمریت کے قبضے میں چلا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی ممتاز عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی جعفری نے عراقی علماء کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں اپنے فرائض پر عمل پیرا نہیں ہوں گی تو عراق ایک بار پھر آمریت کے قبضے میں چلا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی معاشرہ سیاسی بدعنوانی ، عدم استحکام ، الزامات اور میڈیا میں فحش کلمات اور بلا جواز خونریزی کو برداشت نہیں کر سکتا۔

آیت اللہ مدرسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سیاسی ادارے ملک کے ایک ستون ہیں ، کہا کہ اگر یہ ادارے طاقتور اور مضبوط ہو گئے تو ملک میں بہتری اور استحکام آجائے گا اور اگر یہ ادارے بد نظمی کا شکار ہوجائیں تو ملک میں بھی بدعنوانی عام  ہوجائے گی۔

ممتاز شیعہ عالم دین نے عراق میں بہت جلد شفاف انتخابات کرانے کے بارے میں کچھ اہم نکات کی طرف اشارہ کیا:

1۔ عراقی سیاسی اور سماجی اتحاد و وحدت کی حمایت کی جائے۔ہمیں،اجتماعی یکجہتی کو ختم کرنے اور بغاوت کی آگ کو بھڑکانے میں ملک میں موجود کچھ شرپسند عناصر کے غلط اہداف کی وجہ سے معاشرتی امن و امان کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

2۔ ہمیں مذہبی اعتبار سے قابلیت ،بااعتماد، باصلاحیت، ماہر اور مخلص افراد کو قوم سے انتخاب کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور سیاسی جماعتوں کو بھی لوگوں میں قابل افراد کے چناؤ کے ساتھ ان کو مناسب مقام تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

3۔ ایک جامع سیاسی ، معاشی اور معاشرتی منصوبہ بندی کا قیام ، جو قابل اور اہل افراد کی مشاورت اور اجتماعی رائے شماری سے تشکیل پایا جاسکے۔

4۔ ان ممالک کے تجربات کا جائزہ لیں جو سیاسی اور اقتصادی طور پر پیچھے رہ جانے کے باوجود بھی ترقی کر چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .