حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے امریکہ میں (جوبائڈن کے)نئے صدر کی زمام حکومت سنبھالنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکہ میں برسراقتدار سیاستدانوں کی تبدیلی اس ملک میں سیاسی اہداف کی تبدیلی نہیں ہے۔امریکی حکام کے درمیان شدید اختلافات کے باوجود ان کے سیاسی اہداف ایک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: خطے کے ممالک کے متعلق امریکہ کی سیاست تبدیل نہیں ہوئی کیونکہ یہ ممالک امریکی مصنوعات کے خریدار ہیں اور امریکی ہرگز نہیں چاہیں گے کہ یہ ممالک خود صنعتی ممالک میں تبدیل ہو جائیں۔
آیت اللہ مدرسی نے کہا: مسلم اقوام اپنی خاص اقدار رکھتی ہیں۔ ان کے لیے امریکہ میں صدر کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی انہیں اس پر خوش ہونا چاہیے۔ انہیں چاہیے کہ دیگر ممالک کے سہارے کے بغیر اپنی سرزمینوں کو آباد کریں۔
آپ کا تبصرہ