۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حسن نصر اللہ

حوزہ/ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: جو لوگ اس فکر میں ہیں کہ امریکہ ان کی طرف سے کسی اور کے خلاف جنگ کرے گا یہ نا امیدی کے سوا کچھ نہیں ہے! خطے کے لوگون کو امریکی اسٹریٹیجی کو سمجھ لینا چاہیے جو ایک مفاد پرست کے علاوہ کچھ نہیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگل کی شب محرم الحرام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا: "کابل کے مناظر ویتنام کے سائگون سے ملتے جلتے ہیں ، اس کے باوجود خطے میں امریکہ وہی غلطیاں دہرا رہا ہے۔"انہوں نے کہا کہ امریکی صدر افغانستان سے فوجیں نکالنے پر مجبور تھے اور آخرکار انہیں شکست ہوئی اور ذلیل و خار ہوکر اس ملک سے بھاگنا پڑا ہے۔  

حزب اللہ کے سربراہ نے امریکی صدر کی حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوبائيڈن  نے صاف صاف کہہ دیا ہے کسی اور کے لیے لڑنا امریکہ کی ذمہ داری نہیں ہے۔

سید حسن نصراللہ نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: جو لوگ اس فکر میں ہیں کہ امریکہ ان کی طرف سے کسی اور کے خلاف جنگ کرے گا یہ نا امیدی کے سوا کچھ نہیں ہے! خطے کے لوگون کو امریکی اسٹریٹیجی کو سمجھ لینا چاہیے جو ایک مفاد پرست کے علاوہ کچھ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اس استقامتی محاذ کا حصہ ہے جس نے اب تک کئی مرتبہ لبنان اور خطے میں امریکی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ مزید کہا کہ حزب اللہ آج بھی طاقتور اور مستحکم ہے اور پچھلے چند روز کے واقعات نے ایک بار پھر اس حقیقت کو ثابت کردیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .