۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حزب اللہ

حوزہ/ لبنان کے ایک باخبر ذریعے نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے حزب اللہ سے بعض مسائل پر بات چیت کرنے کی اپیل کی ہے اور حزب اللہ نے بڑی سختی سے امریکی اپیل کو ٹھکرا دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کے ایک باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے حزب اللہ کے عہدیداروں سے مذاکرات کی اپیل کی ہے اور حزب اللہ نے بڑی سختی سے امریکی اپیل کو ٹھکرا دیا ہے۔

الاخبار اخبار نے منگل کے روز خبر دی ہے کہ بعض ثالثوں نے امریکی حکومت کا پیغام حزب اللہ تک پہنچایا ہے اور تحریک سے اپیل کی ہے کہ وہ لبنان کے بعض امور پر نظرثانی کرے۔اخبار الاخباریہ نے تفصیلات بتائے بغیر دعویٰ کیا کہ حزب اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ امریکہ سے کسی بھی طرح رابطہ نہیں کرے گا۔

دوسری جانب حزب اللہ کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا ہے کہ امریکا بار بار رابطے کی کوشش کر رہا ہے۔حزب اللہ کے سینئر عہدیدار سید صفی الدین نے کہا کہ امریکہ حزب اللہ کے ساتھ رابطے میں رہنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن حزب اللہ اس کی مخالفت کر رہی ہے۔انہوں نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ امریکی انتشار پھیلانا چاہتے ہیں کہا کہ امریکہ لبنان پر تسلط جمانا چاہتا ہے جس کا بنیادی ہدف اسرائیل کو خطے میں سلامتی فراہم کرنا ہے۔

سید صفی الدین نے کہا کہ خطے اور لبنان میں امریکیوں کے پاس آپشنز ہیں جو وہ شروع سے استعمال کر رہے ہیں اور اس کے خلاف ہمارے پاس بھی آپشن موجود ہیں جن کے مطابق ہم عمل کرتے ہیں۔انہوں نے حزب اللہ کے حکومتی اجلاسوں میں شرکت کے بارے میں کہا کہ یہ ایک اندرونی فیصلہ ہے جس کا ایران سعودی عرب مذاکرات میں پیش رفت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .