۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
انجمن علمائے یمن

حوزہ / انجمن علمائے یمن نے اپنے ایک بیانیہ میں حزب اللہ لبنان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت برطانیہ کے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے اقدام کی مذمت کی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انجمن علمائے یمن نے اپنے ایک بیانیہ میں حزب اللہ لبنان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت برطانیہ کی جانب سے حزب اللہ کو دہشت گرد کر دینے کے اقدام کو مسترد کردیا ہے۔ اس بیانیے میں آیا ہے:

 ’’انجمن علمائے یمن، حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد قرار دینے کی حکومت برطانیہ کے اقدامات کی مذمت کرتی ہے۔  حزب اللہ ایک ایسی تنظیم ہے کہ جو ہر غیرت مند مسلمان اور ہر انسان جو آزادی، شجاعت اور کرامت و عزت جیسی صفات رکھتا ہے، وہ اس تنظیم پر فخر کرتا ہے۔

یہ حزب اللہ ہی ہے کہ جس نے عربی اور اسلامی امت کو بہت سارے مواقع میں سربلند کیا ہے اور ہمیشہ امت اسلامی کے تمام مسائل میں اور بالخصوص مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

علمائے یمن حکومت برطانیہ کے اس اقدام کو رد کرتے ہوئے اس کی مذمت کرتے ہیں اور امت عربی اور اسلامی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صیہونی اور امریکی سازشوں سے برسرپیکار حزب اللہ اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں سے اظہاریکجہتی کرے۔

انجمن علماء یمن مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کی دعوت دیتے ہوئے یہ اعلان کرتی ہے کہ حکومت برطانیہ استعمار کی حامی ہے اور برطانیہ، امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی ہی درحقیقت دہشتگرد ہیں۔

خداوند متعال کے حضور دعا گو ہیں کہ دشمنوں کے باطل مکروفریب اور سازشوں کو ناکام بنا دے اور خدا کی نصرت مسلمانوں کے شامل حال ہو ‘‘۔

انجمن علمائے یمن

3 مارچ 2019 ء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .