۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
محمد محیی

حوزہ/ عراق کی حزب اللہ بٹالین کے ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ امریکی اگر عراق سے خود نہیں جائیں گے تو ان کے جنازے رخصت کیےجائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی حزب اللہ کے ترجمان "محمد محیی " نے المسیرہ نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو عراق چھوڑدینا چاہئے اور اگر وہ رضاکارانہ طور پر ایسا نہیں کرتے ہیں تو انھیں تابوتوں میں لیٹ کر اس ملک سے جانا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اگر امریکی عراق میں رہنے پر اصرار کرتے ہیں تو مزاحمتی تحریک پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ان کا مقابلہ کرے گی، محمد محیی نے کہا کہ عراق میں سفارت کاری امریکی فوجوں کو ملک سے بے دخل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہاکہ ہم ایک بار پھر سفارش کرتے ہیں کہ ماضی کی صورتحال ، جس کی وجہ سے امریکی عراقی عوام کی مرضی کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئے تھے ، کا جائزہ لیا جائے۔

محیی نے مزید کہاکہ عراقی مزاحمت ابھی بھی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی پر بھروسہ کر رہی ہےانھیں  عراقی عوام کی امریکی فوج کو بے دخل کرنے کی خواہش کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے،انھوں نے کہا کہ امریکہ عراقی عوام کا ایک دہشت گرد دشمن ہے اور وہ الحشد الشعبی  کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے  لیکن وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

آخر میں کہا کہ امریکہ عراق میں رہ کر صیہونی حکومت کی سلامتی کو یقینی بنانے ،صدی ڈیل کو عملی جامہ پہنانے اور ایران ، شام اور لبنان کے مابین تعلقات کم کرنے کی کوشش کررہا ہے، خطے میں بحرانوں کی وجہ امریکہ کی توسیع پسندانہ پالیسیاں ہیں  اور انہیں یہ احساس کرنا ہوگا کہ وہ عراق میں بالکل نہیں رہ سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .