حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ رسول نے الکرمہ کے علاقے سے داعشی دہشت گرد گروہ کے رہنما کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انسداد دہشت گردی فورسز نے 10 گھنٹوں پر مشتمل کارروائی کے دوران صوبہ الانبار کے الکرمہ علاقے سے داعشی دہشت گرد گروہ کے ایک اہم رہنما کو گرفتار کرلیا۔
عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ قاتل گروہ کا رہنما داعش کے دہشت گرد گروہوں سے وابستہ ہے اور اس کے خلاف ضروری قانونی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔