۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
هادی العامری رئیس ائتلاف فتح

حوزہ/ ایک بیان میں ، عراقی الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے خطیب توانا ممتاز عالم دین ،سید جاسم الطویرجاوی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایک بیان میں ، عراقی الفتح الائنس کے سربراہ اور بدر آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل ہادی العامری نے خطیب توانا ممتاز عالم دین ،سید جاسم الطویرجاوی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

العامری نے ایک بیان میں کہا کہ  عراق کے مشہور و معروف خطیب خادم الحسین علیہ السلام سید جاسم الطویرجاوی کی وفات کی خبر سن کر نہایت افسوس اور دکھ ہوا۔  

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم مجالس و محافل حسینی کے ایک مایہ ناز خطیب تھے ، اپنی خطابت کے دوران امت کے ضمیر  کو آنسوؤں کے ذریعے انقلاب میں تبدیل کرنے میں کامیاب تھے ، مرحوم اپنی آواز سے لاکھوں لوگوں تک سانحہ کربلا پہنچایا کرتے تھے اور سانحہ کربلا کو تفصیل سے پیش کرتے تھے ۔ ان کی آواز ہمیشہ مومنین کے دلوں میں باقی رہے گی۔

آخر میں ، الفتح الائنس کے سربراہ نے سید الطویرجاوی کی وفات پر ان کے اہل خانہ ، رشتہ داروں، دوستوں ،منبر حسینی کے خطبا اور تمام شیعوں سے اظہار تعزیت کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .