حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایک بیان میں ، عراقی الفتح الائنس کے سربراہ اور بدر آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل ہادی العامری نے خطیب توانا ممتاز عالم دین ،سید جاسم الطویرجاوی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔
العامری نے ایک بیان میں کہا کہ عراق کے مشہور و معروف خطیب خادم الحسین علیہ السلام سید جاسم الطویرجاوی کی وفات کی خبر سن کر نہایت افسوس اور دکھ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم مجالس و محافل حسینی کے ایک مایہ ناز خطیب تھے ، اپنی خطابت کے دوران امت کے ضمیر کو آنسوؤں کے ذریعے انقلاب میں تبدیل کرنے میں کامیاب تھے ، مرحوم اپنی آواز سے لاکھوں لوگوں تک سانحہ کربلا پہنچایا کرتے تھے اور سانحہ کربلا کو تفصیل سے پیش کرتے تھے ۔ ان کی آواز ہمیشہ مومنین کے دلوں میں باقی رہے گی۔
آخر میں ، الفتح الائنس کے سربراہ نے سید الطویرجاوی کی وفات پر ان کے اہل خانہ ، رشتہ داروں، دوستوں ،منبر حسینی کے خطبا اور تمام شیعوں سے اظہار تعزیت کیا۔