۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
محمد کریم نماینده ائتلاف فتح عراق

حوزہ/ محمد کریم نے کہا ہے کہ عوامی تحریک حشد الشعبی کو بہت بڑی سازشوں کا سامنا ہے ، یہ سازشیں خلیج فارس کی سرحد سے ملحق ممالک اور صہیونی حکومت کے تعاون سے حشد الشعبی کو کمزور کرنے کی خاطر کی جارہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، الفتح الائنس عراق کے رہنما محمد کریم نے کہا ہے کہ عوامی تحریک حشد الشعبی کو بہت بڑی سازشوں کا سامنا ہے ، یہ سازشیں خلیج فارس کی سرحد سے ملحق ممالک اور صہیونی حکومت کے تعاون سے حشد الشعبی کو کمزور کرنے کی خاطر کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق اور عراقی حکومت کے لئے عوامی تحریک حشد الشعبی کا اہم کردار ہے۔

محمد کریم نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ عراقی پارلیمنٹ نے ان لوگوں کی قرارداد منظور کی ہے جنہوں نے فوج ، پولیس اور حشد الشعبی کو ختم کردیئے جانے کی قرارداد پیش کی تھی ، لیکن حکومت نے حشد الشعبی کے علاوہ صرف سیکیورٹی ادارہ کی افواج سے کام لیا کا۔

عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے مزید کہا کہ عوامی تحریک حشد الشعبی کی اتنی بڑی  قربانیاں اور لا تعداد شہداء کے بہائے گئے خون عراقی سرزمین کو داعش دہشت گرد گروہوں کے کنٹرول سے آزاد کروانے کے لئے تھا ،ان قربانیوں کے باوجود حشد الشعبی کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .