۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ائتلاف سائرون عراق

حوزہ/ عراقی سائرون اتحاد کے رکن ، محمود الزجراوی نے کہا کہ گذشتہ روز کربلا میں زائرین اربعین کے درمیان پیش آنے والے واقعات اور فسادات کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی سائرون اتحاد کے رکن ، محمود الزجراوی نے کہا کہ گذشتہ روز کربلا میں زائرین اربعین کے درمیان پیش آنے والے واقعات اور فسادات کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ تھا۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ امریکہ عراق میں غیر قانونی گروہوں  جو کہ اپنے کو " انقلابی تشرین " کہتے ہیں ، کی حمایت کرتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مقصد انتشار پیدا کرنا، صدام کی بعثت حکومت اور داعش کے اثر و رسوخ کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

سائرون اتحاد کے رکن نے بتایا کہ عراق غیر ملکی اہداف کے نشانے پر ہے اور موجودہ عراقی حکومت کربلا میں کل رونما ہونے والے واقعات کی ذمہ دار ہے۔  عراقی حکومت اپنے آپ کو تشرین انقلابی کہنے والے گروہوں کے سامنے خاموش ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .