۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
راولپنڈی، تمام شیعہ سنی مسلمانوں نے ملکر جلوس عزاء اربعین حسینی میں بھرپور حصہ لیا

حوزہ/ پاکستان میں اربعین حسینی کے جلوس ہائے عزاء ومجالس عزاداری کو تمام شیعہ سنی عوام ملکر باہمی اتحاد و وحدت کے ساتھ منظم انداز میں برپا ہو رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت اسلامیہ پاکستان حجت الاسلام علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر جہاں پورے ملک میں اربعین حسینی کے جلوس ہائے عزاء ومجالس عزاداری کو تمام شیعہ سنی عوام ملکر باہمی اتحاد و وحدت کے ساتھ منظم انداز میں برپا ہو رہے ہیں ایسی سلسلے میں گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن کے ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ میں بھی ہمیشہ کی طرح تمام شیعہ سنی مسلمانوں نے ملکر جلوس عزاء اربعین حسینی میں بھرپور حصہ لیا۔

محمد نوید ظفر خان جنرل سیکرٹری شیعہ علما کونسل پاکستان راولپنڈی ڈویژن کی اطلاع کے مطابق، شیعہ علما کونسل تحصیل جنڈ کے عہدیداران وکارکنان کے ہمراہ دیگر علاقائی تنظیموں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری جناب علامہ عارف حسین واحدی نے بھی جلوس اربعین حسینی میں خصوصی شرکت فرمائی اور خطاب بھی فرمایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .