۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
پاکستان میں اربعین حسینی کی مہم سے دشمن خوفزدہ

حوزہ/ علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ عزاداری سیدالشہداء ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، جسے ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا، انتظامیہ اربعین واک میں رکاوٹ کی بجائے تعاون کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں جاری اربعین حسینی کی مہم سے دشمن خوفزدہ، بے گناہ گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا، تفصیل کے مطابق خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں پہلے مرحلے میں مذاکرات کی غرض سے بلائے گئے چار شیعہ جوانوں جواد حیدر، عدیل زیدی، مختار حسین اور شفقت حسین کو گرفتار کر لیا، بعدازاں انتطامیہ کی جانب سے عدیل زیدی کو رہا کر دیا گیا۔ ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں اربعین واک کے حوالے سے جاری مہم نے دشمن کو پریشان کر رکھا ہے اور وہ مقامی ضمیر فروش لیڈرز کے ذریعے اس واک کو روکنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے، تاہم اس حوالے سے انتظامیہ پر شدید دباو ہے کہ کسی طرح اربعین واک کا سلسلہ روکا جائے۔

کبیروالا کے اسسٹنٹ کمشنر نوشیروان کی جانب سے بلائے گئے مذاکراتی وفد پر احکامات نافذ کرنے کی کوشش کی گئی، جس پر اہل تشیع جوانوں نے احکامات ماننے سے نکار کر دیا اور کہا کہ عزاداری سیدالشہداء ہماری شہہ رگ حیات ہے، اگر اس ملک میں کالعدم جماعتوں کو جلسے جلوسوں کی اجازت دی جاسکتی ہے تو پھر پرامن شہریوں کو کیوں نہیں۔

'ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ عزاداری سیدالشہداء ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، جسے ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا، انتظامیہ اربعین واک میں رکاوٹ کی بجائے تعاون کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ ملتان میں کالعدم جماعتوں کا جلسہ کیا گیا، جلسے میں شیعہ کافر کے نعرے لگائے گئے، لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی، ہم ضلعی انتظامیہ سے تعاون کا مطالبہ کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .