حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی ریاستی شوریٰ کا اہم اجلاس زیر صدارت ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی منعقد مظفرآباد میں ہوا۔
اجلاس میں مرکز کی نمائندگی علامہ محمد اقبال بہشتی مرکزی سیکرٹری مالیات، ملک اقرار حسین مرکزی سیکرٹری ایمپلائزونگ اور ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی پوری کابینہ اور اضلاع سے ریاستی شوریٰ کے منتخب ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں تنظیمی صورتحال اور ملکی حالات کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ تین ماہ کے لیے تنظیمی پروگرامات کی منظوری دی گئی۔
آپ کا تبصرہ