۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ عبدالخالق اسدی

حوزہ/ موجودہ دور میں واضح ہوچکا ہے کہ دو ہی گروہ ہیں، ایک حسینی اور دوسرا یزیدی، جو جو حسینی ہے اور اپنی وابستگی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے رکھتا ہے، وہ یزیدی قوتوں کیخلاف 20 صفرالمظفر کو میدان عمل میں اپنے گھروں سے نکل کر حسینی ہونے کا ثبوت دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرم جب بھی آتا ہے، اِس مردہ معاشرے میں نئی روح پھونک کر جاتا ہے اور ساتھ ساتھ اربعین حسینی دنیا بھر میں ہر سال پہلے برسوں سے بہتر انداز میں منعقد ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند برسوں سے اربعین حسینی ایک عالمی موضوع بن گیا ہے، اس سال پاکستان کے علماء کرام نے خصوصاً قائدِ وحدت علامہ راجہ ناصر عباس نے حکم دیا ہے کہ اس سال اربعین پہلے سے زیادہ پُرجوش انداز میں منایا جائے، تاکہ یزیدی فکر کو فروغ دینے والوں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کو پیغام جائے کہ حسینی متحد اور بیدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح قائد وحدت نے حکم دیا ہے، اُسی ولولے سے تمام مرد و زن 20 صفر کو سیاہ پٹیوں کیساتھ، سیاہ پرچموں کیساتھ گھروں سے نکلیں اور یہ حسینیت زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے عزاداری کے جلوسوں کو رونق بخشیں گے۔

علامہ اسدی نے کہا کہ اس سال شیعہ اور سنی مل کر اس چہلم کو منعقد کر رہے ہیں، بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے گھروں سے نکلیں اور 20 صفر کے جلوسوں کو اپنے وجود سے رونق بخشیں اور اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

آخر میں کہا کہ موجودہ دور میں واضح ہوچکا ہے کہ دو ہی گروہ ہیں، ایک حسینی اور دوسرا یزیدی، جو جو حسینی ہے اور اپنی وابستگی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے رکھتا ہے، وہ یزیدی قوتوں کیخلاف 20 صفرالمظفر کو میدان عمل میں اپنے گھروں سے نکل کر حسینی ہونے کا ثبوت دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .