علامہ عبدالخالق اسدی
-
لاہور بم دھماکہ؛ دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لئے مجرموں کی قرار واقعی سزا کو فوری یقینی بنایا جائے، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کو صوبائی سیکرٹری جنرل نے جوہر ٹاؤن دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا جائے، انعام غنی قابل سپہ سالار ہیں امید کرتے ہیں دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔
-
علامہ عبد الخالق اسدی:
ایم ڈبلیوایم پنجاب کا عزاداران و عزاداری کے تحفظ اور پنجاب پولیس کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے پنجاب میں عزاداران و عزاداری کے تحفظ اور پنجاب پولیس کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
-
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے مشرق وسطیٰ کو بیدار کر دیا، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امریکہ کو جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد مسلسل شکست کا سامنا ہے، ممکن ہے اس شکست سے بچنے کیلے جو بائیڈن ایران کیساتھ تعلقات میں بہتری لائے۔
-
پاکستان کسی طور بھی اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا، علامہ عبدالخالق اسدی
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جسے کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز اور قاتل ریاست ہے، اسرائیل کے ہاتھ مظلوم فلسطینیوں کے ہاتھوں سے رنگے ہوئے ہیں۔
-
شیعانِ پاکستان اہلسنت برادران کے جلوس ہائے میلاد النبی (ص) کابھرپور استقبال کریں، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کی خصوصی ہدایت پر 12 سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جائے اور شیعہ علماء اور قائدین اہلسنت بھائیوں کے جلوس ہائے میلاد میں شرکت کریں۔
-
ملت تشیع پاکستان امن پسند قوم ہے، ہیلاں قاتلوں کی گرفتاری کا 10 دن کا الٹی میٹم، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ سانحہ ہیلاں کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرے، واقعہ کو 40 روز گزر چکے ہیں مگر تاحال قاتل گرفتار نہیں ہوئے جو انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔