۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ عبد الخالق اسدی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کو صوبائی سیکرٹری جنرل نے جوہر ٹاؤن دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا جائے، انعام غنی قابل سپہ سالار ہیں امید کرتے ہیں دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کو صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے جوہر ٹاؤن دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا جائے، انعام غنی قابل سپہ سالار ہیں امید کرتے ہیں دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

دہشتگردی کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے خانوادوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں. ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اس المناک واقعے میں شہید ہو گئے۔باپ اور بیٹا ایک ساتھ ظالم دہشتگردوں کے ظلم کا نشانہ بن گئے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

اس درد کو ہم سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا چونکہ ہم سے ایسے کئی باپ بیٹوں سے انکے زندہ رہنے کا حق صرف انکی مسلکی وابستگی اور جمہوری نظریات کے باعث چھین لیا گیا۔ دہشتگردی کا ناسور کسی صورت برداشت نہیں ہو سکتا، حکومت معاملے پر سنجیدگی کا اظہار کرے اور دہشت گردی کے واقعے ملوث دہشتگردوں سمیت دہشت گردانہ نظریات مخالف ٹھوس اقدامات کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .