حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ و دعا کمیٹی کے تحت ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل اور جشن محفل میلاد بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام و دسترخوان امام رضا علیہ السلام کا محفل شاہ خراسان روڈ پر انعقاد کیا گیا۔ جسمیں مولانا نعیم الحسن نے تلاوت دعا کا شرف حاصل کیا معروف شعراء کرام، منقبت خواں حضرات، ثاقب رضا ثاقب، ناصر آغا، ظہیر حسین جارچوی، محمد فیضان رضا قادری، شاہد حسین سبزواری، ریاست میر، شاہد بنگش، نایاب حسین، محمد علی جلالوی، اکبر علی، معظم علی، مسلم رضا، عمران نقوی، نے بارگاہ امامت میں میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
اس موقع پر شرکاء محفل نے کلام پڑھنے والوں کی خوف حوصلہ افزائی کی دعا اور محفل میلاد میں سماجی، مذہبی، سیاسی، شخصیات، ناتھا فاؤنڈیشن کے چیئرمین رمضان ناتھا، بواترب اسکاؤٹ کے محمد ضامن، الخدام اسکاؤٹ کے علی عباس، دانش عابدی، شبیر حسین، کے علاوہ مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مولانا نعیم الحسن، ناصر حسینی نے جشن امام سے خطاب کرتے امام علی رضا علیہ السلام کی یوم ولادت باسعادت پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ اطہار ع ۔ کا دن منانا ہی کافی نہیں بلکہ انکی سیرت کو اجاگر کرنا اور اس پر عمل کرنا بھی ضروری ہے ابھی تو ہم صرف زیارتوں پر جاتے ہیں تو ہماری اتنی قدر و اہمیت ہے اگر آئمہ معصومین کی سیرت کو زندہ کرنے کا عمل انجام دیں تو ہماری اہمیت غیر معمولی ہو جائے گی۔
آغا نعیم الحسن نے کہا کہ سیرت کو زندہ کرنا آسان نہیں جو سیرت کو زندہ کرتا ہے اسکی بہت اہمیت ہوتی ہے اچھائیاں نفس میں آ جائے اور برائیاں دور ہو جائے تو سیرت زندہ ہوتی ہے انقلاب زمانے کی بنیاد اس طرح ڈالی جاتی ہے۔ بعد از محفل میلاد حاضرین کیلئے دسترخوان امام رضا علیہ السلام کا بھی انتظام کیا گیا تھا برادر ناصر حسینی نے تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نذر نیاز اور دسترخوان امام میں بھرپور تعاون کیا اور ان شعراء، منقبت خواں حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا جو ہر وقت تعاون کرتے ہیں۔