۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا رضا عباس خان

حوزہ/ ہر سال کی طرح امسال بھی طلاب سلطانپور مقیم قم ایران کی جانب سے ایک طرحی محفل مقاصدہ کا حسینیہ امام صادق علیہ السلام میں انعقاد کیا گیا، جسمیں سر زمین قم المقدسہ کے علماء و طلاب اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم/ کل ایمان، فاتح خیبر و خندق، خلیفہ بلا فصل رسول اللہ امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ہر سال کی طرح امسال بھی طلاب سلطانپور مقیم قم ایران کی جانب سے ایک طرحی محفل مقاصدہ کا حسینیہ امام صادق علیہ السلام میں انعقاد کیا گیا، جسمیں سر زمین قم المقدسہ کے علماء و طلاب اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محبت و اتحاد میں ہی بنی ادم کی فلاح و بہبودی ہے، مولانا رضا عباس خان

جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نظامت کے فرائض مولانا فیروز عباس رنوی و مولانا مونس سلطان پوری نے انجام دیا اور خطابت قم المقدسہ میں انٹرنیشنل اسکول امیرالمؤمنین علیہ السلام کے آنر، مولانا رضا عباس خان نے کیا۔

محبت و اتحاد میں ہی بنی ادم کی فلاح و بہبودی ہے، مولانا رضا عباس خان

مولانا موصوف نے فضائل اور افضلیت علی ابن ابی طالب پر روشنی ڈالی اور بیان کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمین کو ظلم اور تشدد کے خلاف اواز بلند کرنا چاہئے اور مظلوموں کی حمایت کرنا چاہیے چاہئے، چاہے وہ جو بھی قوم و ملت کا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کو اپنے معاشرے میں محبت و اتحاد سے کام لینا چاہئے اسی میں بنی ادم کی فلاح و بہبودی ہے۔آخر میں کہا کہ فلسطین میں ظلم و تشدد ختم کیا جائے تاکی انکی اضطرابی حالات ختم ہو۔

محبت و اتحاد میں ہی بنی ادم کی فلاح و بہبودی ہے، مولانا رضا عباس خان

منعقدہ جشن سے ہند و پاک کے شعراء نے ممدوح کی شان میں مدح سرائی کی۔جشن کے آخر میں منتظمین محفل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محفل کو اختتام کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .