۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ایم ڈبلیو ایم 

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان یکم اگست کو شہید قائد عارف حسین الحسینی کی تینتیسویں برسی کا شایان شان طریقے سے انعقاد کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ ایم ڈبلیو ایم  کے مرکزی رہنما اور کانفرنس کواڈینٹر نثار فیضی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ شہید قائد وہ عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی قوم کی بہترین فکری رہنمائی کی۔ انہوں نے وحدت و اخوت کا جس موثر انداز سے پرچار کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنے اس عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے  کے لیے ہر سال وفاقی دارالحکومت میں عالیشان تقریب کا انعقاد کرتی ہے۔گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ایک بھرپور تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے تمام صوبوں سے مختلف مکاتب فکر کے  علماء ،کارکنان اور معروف مذہبی، سیاسی ، سماجی اور صحافتی شخصیات شریک ہوں گی۔انہوں نے مرکزی رہنماؤں کو شہید قائد کی برسی کے سلسلے میں فوری طور پر رابطوں کا آغاز کرنے کی ہدایات کیں ہیں۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .