۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مجلس وحدت مسلمین

حوزہ/ شہید قائد نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور سحر انگیز شخصیت سے مخالفین کو بھی اپنا گرویدہ بنا رکھا تھا۔ آپ کے فکر و کردار ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی تینتیسویں برسی کی مناسبت سے قران و اہلبیت (ع) کانفرنس کا انعقاد یکم اگست کو لیاقت باغ میں ہو گا۔ایم ڈبلیو ایم سنٹرل سیکرٹریٹ میں کانفرنس کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے اراکین نے شہید قائد کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی۔

کانفرنس کے کنوئنیر نثار علی فیضی نے کہا کہ شہید قائد قوم کا ایک قیمتی اثاثہ تھے۔انہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور سحر انگیز شخصیت سے مخالفین کو بھی اپنا گرویدہ بنا رکھا تھا۔شہید قائد کا فکر و کردار ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ مجلس وحدت مسلمین اپنی تشکیل سے لے کر اب تک شہید عارف الحسینی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سال ان کی یاد عالیشان تقریب کا انعقاد کرتی ہے۔ یکم اگست کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والی تقریب میں ملک کے تمام شہروں سے مذہبی رہنماوں،کارکنوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ قوم کے ہر فرد کی یہ اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شہید قائد کی علمی و فکری خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان سے محبت کے اظہار کے لیے برسی کی تقریب میں شرکت کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .