۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ناصران ولایت کانفرنس"

حوزہ/ نثار علی فیضی مرکزی کنوینئربرسی شہید قائد نے مرکزی کور کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد کی31ویں برسی" ناصران ولایت کانفرنس" کے عنوان سے 4 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ برسی میں پورے ملک سے شہید کے متوالے اور پیروان شرکت کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نثار علی فیضی مرکزی کنوینئربرسی شہید قائد نے مرکزی کور کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  شہید قائد کی31ویں برسی" ناصران ولایت کانفرنس" کے عنوان سے 4 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ برسی میں پورے ملک سے شہید کے متوالے اور پیروان شرکت کریں گے۔

 سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقدہ اس اجلاس سے مزید گفتگو کرتے ہوئے نثار فیضی نے کہا کہ قائد شہید حقیقی پیرو ولایت تھے، عاشق امام مہدی تھے امام حسین ع کے حقیقی فرزند تھے. ولایت کا حقیقی مفہوم کو اپناتے ہوئے انہوں نے اپنی زندگی اسلام ناب کو متعارف کروانے میں گزاری، دشمن شناسی اور استعمار دشنمی انکی زندگی کا اہم پہلو تھا۔ آج انکے معنوی فرزند انکے رستے پر چلتے ہوئے اسی سیرت پر عمل پیرا ہیں۔ اسی فکر کو نمایاں کرنے کے لیے اس سال شہید کی یاد ناصران ولایت کے عنوان سے ہوگی۔

 اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید اسد نقوی نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد کی یاد مجلس کے وجود کے دوام کا باعث ہے. شہید سے محبت دین کے حقیقی تشخص کا فہم دیتی ہے۔اس عظیم الشان اجتماع میں ہم شرکت کر کے پورے ملک بلکہ پوری دنیا کے سامنے اپنے اجتماعی وجود کا اظہار کرتے ہیں۔

 اجلاس سے ملک اقرار مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہید قائد نے اپنے جد مولا علی کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے مظلومانہ شہادت پائی انکی یاد انکے افکار کو زندہ رکھنا ہماری شرعی زمہ دای ہے۔اجلاس میں شرکاء نے موثر رابطہ مہم کی حکمت عملی مرتب کی۔ اس سال ان شاء اللہ اس اجتماع میں تقریباً ایک لاکھ افراد شرکت کریں گے۔

یہ اجتماع بروز اتوار شام 5 بجے پریڈ گراونڈ میں منعقد ہو گا. اس اجتماع سے مرکزی خطاب مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے انکے علاوہ دیگر مکاتب فکر کے مذہبی رہنما خطاب کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .