۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ایم  ڈبلیو  ایم  پاکستان

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے رہنمانوں  نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا  کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی کے تمام انتظام مکمل کرلیے گئے ہیں، برسی کا اجتماع چار اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں شام 5 بجے شروع ہوگا ۔

حوزہ  نیوز  ایجنسی  کی  رپورٹ  کے  مطابق   مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نثار فیضی، حجت  الاسلام مختار امامی،حجت الاسلام اقبال بہشتی اورحجت الاسلام اعجاز بہشتی نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی کے تمام انتظام مکمل کرلیے گئے ہیں، برسی کا اجتماع چار اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں شام 5 بجے شروع ہوگا ۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے ہندوستان کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ انسانی آبادی پر کلستر بم پھیکنا عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے جس کا اقوام کو متحدہ نوٹس لینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی کشمیر میں جاری جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے ۔

نثار علی فیضی نے کہا کہ شہید عارف حسین الحسینی کی برسی کے انعقاد کا مقصد ان کے افکار اور کردارکو زندہ رکھنا اور آ نیوالی نسل تک پہنچانا ہے مجلس وحدت مسلمین علامہ عارف حسین الحسینی کا مشن لیکر اگے بڑھ رہی ہے شہید عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے آپ نے پاکستانی مظلومین کی آواز کو عالمی اسلامی تحریکوں کے ساتھ مربوط کیا کشمیر فلسطین کے مظالم کے خلاف آپ نے ساری زندگی جدوجہد کی اور عالمی استکبار طاقتوں کو بے نقاب کیا، اسی وجہ سے انہیں شہید کردیا گیا،یہ کانفرنس اس بات کا عزم ہے کہ ہم پاکستان میں کسی دوسرے ملک کی مداخلت کو قبول نہیں کرتے اور مظالموں کے ساتھ اپنے رشتے کو اور مضبوط کریں گے۔ اس کانفرنس کے ذریعے ملک کی سلامتی کےلئے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .