۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
شہنشاہ حسین نقوی

حوزہ/ پاکستانی زندہ دل قوم ہے جب بھی وطن عزیز پر کوئی مشکل وقت آیا تو تاریخ گواہ ہے پاکستانی قوم نے ہر چیلنج کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ مرکزی تنظیم عزا ملیر حلقہ نمبر 2کی جانب سے سلمان مجتبی نقوی،علامہ عون محمد نقوی،علامہ طالب جوہری،علامہ ضمیر اختر نقوی اور ڈاکٹر ریحان اعظمی کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد ملیر محمدی ڈیڑہ میں منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شیعہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شر کت کی اس مو قع پر شر کا سے خطاب کر تے ہوئے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا آج ہمارے ساتھیوں کوہم سے بچھڑے کئی سال ہو چکے لیکن آج بھی ہم ان کی خدمات کو فراموش نہیں کر سکے عزاداری سید الشہداء کے لئے جو خدمات انہوں نے انجام دی آج بھی ملت جعفر یہ اُن کو سنہری حروف میں یاد کر تی ہے۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا مزید کہنا تھا ہم لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں در ندہ صف دہشت گردوں نے کئی گھرانوں کے چراغ چھین لئے حکومت کو چائیے کہ وہ لاہور میں ہونے والی اس دہشت گردی کی کاروائی میں ملوث دہشت گردو کو گر فتار کر کے عبرتناک سزا دے اس طرح کی بذدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی عوام کو ڈرایا نہیں جا سکتا پاکستانی زندہ دل قوم ہے جب بھی وطن عزیز پر کوئی مشکل وقت آیا تو تاریخ گواہ ہے پاکستانی قوم نے ہر چیلنج کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .