۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ امام جمعہ میلبورن نے عہد حاضر میں امت کو در پیش مسائل اور انکے حل پر گفتگو کی اور وحدت امت کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تمام مسلمانوں کو رسول کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور پیغام رحمت للعالمین کو پوری دنیا میں عام کرنے پر زور دیا، خصوصی طور پر مغرب میں رہنے والے مسلمانوں کی ذمہ داری دوسرے مسلمانوں کے مقابلے میں زیادہ ہے کیونکہ مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا مرکز مغرب ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ۱۲ ربیع الاول کو یوم ولادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت سے bol Radio نے اپنے ٹی وی چینل پر ایک جشن اور مذاکرہ کا انعقاد کیا۔

پروگرام کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر سید ظفر عباس زیدی نے انجام دیئے حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوي امام جمعہ میلبورن نے سوالات کے جو ابات دیتے ہوئے نعت گوئی کی تاریخ عربی فارسی اور اردو ادب کے مشہور نعت گو حضرات اور غیر مسلم شعراء کا ذکر کیا جنہوں نے نعت کہی ہے اور دلیل ایمان ابو طالب علیہ السلام کے ثبوت کے طور پر حضرت ابو طالب علیہ السلام کے اشعار پیش کئے اسي طرح سے عقيده خاتميت قران اور حديث و دلايل عقلي سے ثابت کیا اور یہ ثابت کیا کہ یہ ہمارے عقیدہ کی روح اور دین کی ضرورت ہے اور عہد حاضر میں امت کو در پیش مسائل اور انکے حل پر گفتگو کی اور وحدت امت کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تمام مسلمانوں کو رسول کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور پیغام رحمت للعالمین کو پوری دنیا میں عام کرنے پر زور دیا، خصوصی طور پر مغرب میں رہنے والے مسلمانوں کی ذمہ داری دوسرے مسلمانوں کے مقابلے میں زیادہ ہے کیونکہ مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا مرکز مغرب ہے لہذا اپنے بلند اخلاق اور کردار کے ذریعے ہم اسلام کا صحیح چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔

میلبورن کی معروف منقبت خواں جناب مدثر مہدی نے اپنی خوبصورت آواز سے سماں باندھ دیا۔

جناب وقار قادری نے رسول کی سیرت اور خاندان و عظمت اہل بیت علیہم السلام کے موضوع پر انتہائی دلنشیں و بصیرت افروز گفتگو کی۔

جناب محمد نعیم نے جناب مظفر وارثی کی نعت پیش کرکے سامعین کے دل جیت لئے اور جناب یسین نے سرکار ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے حضور سلام پیش کیا۔اور یہ پروگرام دو گھنٹے پانچ منٹ تک جاری رہا مگر سننے کی تڑپ سامعین میں باقی تھی۔ میلبورن کی سر زمین پر ایک یاد گار آن لائن محفل نعت عمل میں انجام پائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .