۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ یہ اتحاد صرف رسول صلی اللہ و آلہ و سلم کی ولادت کے موقع پر ہی نہیں سال بھر ہونا چاہئے اسی میں امت کی فلاح مضمر ہے ایک مسلمان پر دوسرے برادر اسلامی کے حقوق ہیں انکی ادائیگی ہی اسلام ہے اور یہی عمل رضائے سرور کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا سبب ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،منگل ۱۹ اکتوبر کو A1 TV کے زیر اہتمام ایک آن لائن جشن عید میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا جس کی نظامت مشہور نعت خواں جناب وقار قادری صاحب نے انتہائی با وقار انداز سے کی اس جشن کے انعقاد کا مقصد امت مسلمہ کو اتحاد کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

اس محفل نعت کا آغاز جناب ساجد گجر صاحب نے نعتیہ کلام سے کیا انکے بعد معروف اہل سنت عالم دین جناب مولانا جاوید ملک صاحب کی تقریر سے ہوا آپ نے رسول کے پیش کردہ نظام اور ضابطہ حیات کو کامیاب ترین اور باقی رہنے والا نظام بتایا انکے بعدحجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوي صاحب امام جمعہ میلبرن نے رسول کی حسن اخلاق اور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی وقت کی سب سے بڑی ضرورت اتحاد امت ہے اور یہ اتحاد صرف رسول صلی اللہ و آلہ و سلم کی ولادت کے موقع پر ہی نہیں سال بھر ہونا چاہئے اسی میں امت کی فلاح مضمر ہے ایک مسلمان پر دوسرے برادر اسلامی کے حقوق ہیں انکی ادائیگی ہی اسلام ہے اور یہی عمل رضائے سرور کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا سبب ہوگا۔

آپ کے بعد مشہور نعت خوان جناب مدثر مہدی صاحب نے خوبصورت نعت بہترین ترنم کے ساتھ پیش کی آپ نے نظم و نثر کو متوازن کیا اگلے مقرر مولانا رمضان قادری صاحب نے فرمایا میلاد نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا منایا جانا ایک بہترین عمل ہے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پوری دنیا کے لئے نجات دہندہ اور آپ کا وجود فضل الہی و رحمت خدا ہے آپ عالمین کے لئے رحمت ہیں ۔

یاد رہے کہ اس آن لائن نعتیہ جشن کو دنیا بھر میں دیکھا و سنا گیا اور لوگوں نے اس کوشش کو سراہا آخر میں دعا کے ساتھ اس محفل نعت کا اختتام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .