۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجتمع علماء خطباء ممبئی

حوزہ/ مجتمع علماء و خطباء ممبئی ہندوستان تمام عالم انسانیت و عالم اسلام، علماء، دانشوروں، جوانوں سے اپیل کرتا ہے کہ سال 2022 کو سال معرفت رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے موسوم کریں اور پورے سال پورے ملک میں ہر جہت سے رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی معرفت کا چراغ جلائیں.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی/ مجتمع علما و خطباء، ممبئی، ہندوستان جو ممبئی میں شیعہ مسلمانوں کی نمائندگی کے لئے قائم کی گئی ایک تنظیم ہے جسے تمام اہم اور باوقار علماء کی سرپرستی اور تعاون حاصل ہے۔ ایک مشترکہ پیغام کہا کہ سال 2022 معرفت مصطفیٰ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منسوب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ سال 2021 میں خاص طور پر ہمارے ملک میں مسلسل کئی بار پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات کو نشانہ بنانے کی گھنؤنی کوششیں کی گئی اور ہندوستانی جوانوں کو ان کے وجود بابرکت کے بارے میں گمراہ کرنے کی کوششیں سال کے آغاز سے انجام تک جاری رہیں۔

لہٰذا مجتمع علماء و خطباء ممبئی ہندوستان تمام عالم انسانیت و عالم اسلام، علماء، دانشوروں، جوانوں سے اپیل کرتا ہے کہ سال 2022 کو سال معرفت رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے موسوم کریں اور پورے سال پورے ملک میں ہر جہت سے رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی معرفت کا چراغ جلائیں۔ 

اپنے اخلاق حسنہ کے ذریعہ لوگوں کو نبئ کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اخلاق حسنہ سے آشنا کرائیں۔ محافل، مجالس، جلسات، سمینار، کانفرنس، منعقد کریں۔ بینر، پوسٹر، کتابیں، مقالات نشر کریں۔صدقات، خیرات، غربا کی امداد کریں۔بلڈ ڈونیشن کیمپ وغیرہ کا اہتمام کریں۔اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا کر چراغ مصطفوی کو گھر گھر جلائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .