۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ممبئی میں عمائے کرام پر ایف آئی آر

حوزہ/ ممبئی میں علماء کرام کے خلاف درج کرائی گئی FIR کے بعد دنیا بھر سے علمائے کرام نے اپنا مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے اس واقعے کو شرمناک قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق، ممبئی میں علماء کرام کے خلاف درج کرائی گئی FIR کے بعد دنیا بھر سے علمائے کرام نے اپنا مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے اس واقعے کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی حرکتیں علمائے کرام اور مراجع کرام کے دشمنوں کی جانب سے ہیں جو قوم میں خلفشار پھیلانا چاہتے ہیں، علمائے کرام نے ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا تا کہ اس طرح کی ذلیل اور پست حرکت کی کوئیی جرات نہ کر سکے۔

بیانات کا متن حسب ذیل ہے:

(۱)مولانا جنان اصغر مولائی (دہلی)

ممبئ میں علماء کرام کے خلاف درج کرائی گئی FIR علماء دشمن ٹولے کی انتہائی شرمناک اور مذموم حرکت ہے۔ ملت تشیع اور تمام علماء کو باہم اس جسارت کے خلاف آواز بلند کرنا چاہئے تاکہ ان ذلیل و پست فطرت عناصر کی آئندہ ایسے اقدام کی جرأت نہ ہو۔البتہ یہ اقدام ان کوتاہ فکر اور بد طینت افراد کی مایوسی وبدحواسی کا عکاس ہے۔ شیعہ علماء اسمبلی کے قیام سے جن خیموں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ان سے بھی فریاد بلند ہے۔ امید ہے کہ شیعہ علماء اسمبلی مزید عزم محکم کے ساتھ اپنے اہداف و مقاصد کی راہ پر گامزن رہے گی۔ ہم دین دشمن عناصر کی شدید مذمت کرتے ہوئے علماء کرام کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

(۲)مولانا سید نامدار عباس رضوی(دہلی)

شیعہ علماء اسمبلی کے قائم ہونے کے بعد سے‌ ہی کچھ مفاد پرست لوگوں میں عجیب و غریب سی بے چینی نظر آ رہی ہے، بہر حال اس بوکھلاہٹ سے ان کی حقیقتیں سامنے آنے والی ہیں وہ اخبار جو سید حسن نصرالله کو بھی دہشت گرد لکھ چکا ہے یہ اپنے مفاد کے لیے شیعہ دشمنی سے بھی گریز نہیں کرتا، حقیقت یہ ہے کہ کچھ لوگوں کو قلم کے ساتھ ساتھ ضمیر کا بھی سودا کرنے میں شرم نہیں آتی۔

(۳)مولانا جلال حیدر نقوی(دہلی)

ہم سب واٹساپ پر تبصرہ کرکے اور جذبات نکال کر خاموش ہو جائں گے اور جو نام ابھی مصلحتاً اس ایف آئی آر میں نہیں لائے گئے ہیں وہ بھی آئندہ کسی اور موقع پر آ جائں گے۔ پھر ہم تبصرہ کریں گے اور خاموش ہو جائں گے۔اس کے بعد اگلا نمبر کسی اور کا ہوگا۔۔۔۔۔۔ان چاروں علماء کی کھلی حمایت کی جانا چاہیے ۔

(۵)مولانا غروی(احمدآباد،گجرات)

اس خباثت کے پشت پردہ جو افراد کھیل رہے ہیں اور اپنی کھوئی ہوئی حیثیت پر پردہ داری کی سعی لا حاصل میں مصروف ہیں انکی خباثت کچھ کم نہیں ہے۔انشاء اللہ ان علماء پر کوئی آنچ نھیں آئے گی مگر مخالفین کی اوقات سامنے آگئی۔

(۶)مولانا سید محمد مہدی(اعظم گڑھ)

یه طریقہ واقعا اچھا نہیں ہے جس نے بھی یہ حرکت کی ہے وہ مسائل کا حل نہیں چاہتا ہے لہذا یہ رواج نہ بن جائے نظریاتی اختلافات قوم کو منتشر نہ کر دے ہر فرد کو اس حرکت کی مذمت کرنی چاہیئے۔

(۷)مولانا سید عباس مہدی حسنی(حوزہ علمیہ قم ایران)

جن علماء کے خلاف یہ مذموم حرکت کی گئی ہے،ان با عمل اور بابصیرت علماء کی حمایت میں ہر مفید اور موثر طریقہ کار کا استعمال کیا جانا چاہئے-

(۸)مولانا سید حیدر عباس رضوی(لکھنؤ)

حق گو ، بیباک ، فرض شناس علماء و افاضل کو جس طرح ٹارگٹ کیا جا رہا ہے واقعی خطرناک ہے۔اگر چہ تبلیغ کی راہ میں ہم ہر طرح کی قربانی کے لئے تیار ہیں لیکن بے بصیرت نا فہم افراد کو نکیل کسنا ضروری ہے۔بد بختی اور ستم ظریفی کی انتہا ہے ، اگر اب بھی نہ جاگے تو عند اللہ مسئول ہوں گے۔یقینا دنیا فانی ہے، للہ نظریاتی اختلافات کو الفاظ کے دائوں پینچ میں نہ پہنسایا جائے بلکہ علم اور علماء مخالف عناصر کو ایسا سبق سکھایا جائے جس کے بعد پھر کوئیی مائی کا لال ایسی حرکت کرنے سے قبل ۵۰۰۰ بار سوچے۔

(۹)مولانا سید مختار حسین جعفری(جموں کشمیر)

تمام علماء اس کے خلاف مذمتی بیان جاری کریں اور اس کو سابقہ وسیم رضوی کے ساتھ ملحق کریں۔

(۱۰)مولانا سعید حیدر(حوزہ علمیہ قم)

جوش سے زیادہ، ہوش کی ضرورت ہے.... ذرا سی نا سمجھی بھی قوم پر برا اثر ڈال سکتی ہے۔

(۱۱)مولانا سید ریحان حیدر(آسٹریلیا)

اس طرح کی حرکت بلکل غلط ہے اور احترام علماء باقی رکھنا چاہیے،نظریاتی اختلاف کو میڈیا میں اس طرح نہ لایں ورنہ غیر حاوی ھو جائنگے۔

(۱۲)مولانا محمد زماں باقری

جس نے بھی کیا غلط کیا درخت سے شاخ کاٹ لی جائے تو درخت خود عیب دار نظر آئے گا جب کتے کی جان بچانے کا حکم شریعت میں ہے تو کیا شریعت یہ اجازت کسی کو دے گی کہ کسی کو ذلیل کیا جائے ؟ افسوس کا مقام ہے،بس یہی باقی رہ گیا تھا۔

(۱۳)مولانا نصرت جعفری(حوزہ علمیہ قم)

میرا ضمیر مرے قتل کا ہے ذمہ دار

میرا قلم میرا لہجہ ہی میرا قاتل ہے

(۱۴)مولانا علی اکبر رضوی(موزمبیکیو)

جس نے بھی ایف آئی آر کٹوائی ہے اس کا بھی نام ہونا چاہئے تاکہ دوسرے بے گناہ افراد مشکوک نہ ہوں ۔

(۱۵)مولانا سید ابوالقاسم(میلبرن آسٹریلیا)

انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں اس طرح میڈیا ، پولیس ، حکومتی ادارے ، اسلام دشمن ادارے اور عوام جری و جسور ہو جائں گے جو بھی اس کے پیچھے ہے جان لے پھر کوئی محفوظ نہیں رہے گا علماء کو اب آنکھ کھولنے کی ضرورت ہے سب سے پہلے اتحاد بین العلماء کی کوشش کریں۔

(۱۶)مولانا کرار خان غدیری(ممبئ)

بہت افسوس ناک ہے،اتنے پیپر میں لگتا ہے کوئی منظم تھیم ہے۔اللہ رحم کرے ان شاء اللہ

(۱۷)مولانا اسد رضوی

افسوس ناک ہے اس خبر پر بجائے ایک ہونے کے بغلیں بجائی جائں گی ایک ڈھڑا خوش تو ایک ناخوش۔ علماء کی توہین،یہ ہمارا المیہ رہا ہے آیات عظام پر انگشت نمائ کے بعد جہلا جسور ہو گئے ہیں۔

(۱۸)مولانا محمد محسن(فیض آباد)

بےدین اور بے ضمیر افراد کی مخالفت شیعہ علماء اسمبلی کی کامیابی کی دلیل ہے۔

(۱۹)مولانا سید محمد حسنین باقری جوراسی

حق گو اور صالح افراد کے خلاف بعض لوگ ہمیشہ رہے ہیں اور رہیں گے لیکن ایسے مواقع پر اکثریت کی خاموشی غلط لوگوں کو حوصلہ دیتی ہے۔لہذا غلط افراد اور غلط کاموں کی کم از کم مذمت اور حق کی حمایت کرنا چاہئے۔

(۲۰)مولانا ڈاکٹر سید کلب سبطین نوری

قوم کے آپس کے حالات دن بہ دن بدتر ہو رہے ہیں۔آپس کی دشمنیاں عروج پر ہیں۔ابھی تک سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی کردار کشی ہو رہی تھی اب ایف آئ آر تک کی نوبت آ گئ۔کوئی کنٹرول کرنے والا نہیں ہے۔کوئی ظالمین کی پناہ میں بیٹھا ہے کوئی اصلاح کی بات کرنے والوں کو دشمنان اہلبیت ثابت کر رہا ہے۔کوئی دنیا پرستی میں الجھا دولت کما رہا ہے۔گروپ بندی عروج پر ہے اللہ ہی قوم پر رحم کرے۔با عمل علماء کو اب کھل کر بولنا چاہئے اس سے پہلے کہ ہمارے ہی افراد ہمارے علماء کو قانونی پیچیدگیوں میں پھنسائں اور ظالم،علماء کے خلاف اقدام کریں۔

(۲۱)مولانا جواد حیدر جودی(الہ آباد)

علماء کرام سلام علیکم

شیعہ علماء اسمبلی کے بعض علماء کے خلاف ایف آئی آر کرانے والوں نے اپنی جہالت کے ساتھ کج فکری کا ثبوت دیا ہے ان حرکتوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور علماء حقہ کی حمایت کا اعلان اعلان کرتے ہیں وہ کام ہرگز نہ کریں جس حق کمزور ہو اور باطل طاقتوں کو فائدہ حاصل ہو۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(۲۲)مولانا سید علی امیر رضوی(گجرات)

اس ایف آئی آر سے شیعہ علماء اسمبلی کی اہمیت،دشمن کی بے چینی اور اس میں موجود مخلص علماء کے خلوص کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

(۲۳)مولانا سید کرامت حسین جعفری(کشمیر)

بے بصیرتی

ہمارے بعض بزرگان اور عالمی حالات پر نظر رکھنے والے افراد گزشتہ کئی سال سے جن خدشات کی طرف اشارہ کرتے آئے ہیں وہ افسوسناک حادثات ایک ایک کر رونما ہوتے جا رہے ہیں۔ایسا نہیں ہے کہ عزاداری میں دوسرے مذاہب سے آنے والی جاہلانہ رسومات اور خرافات کے خلاف ہمارے علما نے کبھی کوئی اقدام نہیں کیا۔ ذمہ دار علما ہمیشہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے عزاداری ہی نہیں بلکہ دین میں ہر طرح کی بے جا رسومات اور جاہلانہ خرافات پر بولتے بھی آئے ہیں اور حسب امکان اقدام بھی کرتے آئے ہیں لیکن کبھی کوٹ کچہری اور ایف آئی آر کی نوبت نہیں آئی۔بات در اصل یہ ہے کہ ادھر چند سال سے استعمار نے اپنی گندی اور مکروہ سازش میں تبدیلی کی ہے اور دہشت گردی کا لیبل وہابیت سے ہٹا کر شیعت پر چسپاں کرنے کی سازش رچی ہے۔

لیکن اس معاملے میں انہیں کوئی خاص کامیابی اس لیے نہیں مل پائی کہ وہابیت اور سعودی تو استعمار ہی کے انڈے بچے ہیں اس لیے بڑی آسانی سے وہ استعمار کے اشاروں پر چل پڑے اور دہشت و بر بریت کا بازار گرم کر دیا لیکن چونکہ شیعت کا عقیدہ اور اس کی وابستگی دہشت گردی اور ظلم بر بریت کے خلاف ہے اس لیے وہ شیعوں کو اپنے جھانسے میں نہیں لا سکے لیکن اس کے لیے تمام تر کوشش جاری ہے جس کی مثالیں ہماری سامنے موجود ہیں کشمیر پر بنی فیلم جس میں امام خمینی رح کو منفی انداز میں دیکھایا گیا اور شیعوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی گئ ہے ، رھبر معظم دام ظلہ کی تصویریں پھاڑی گئں ۔

یہ علما جن کے خلاف ابھی ممبئی میں جسارت ہوئی ہے اگرچہ اس کی بنیاد جہالت و خرافات پر دو ٹوک بیانات سے زیادہ ننگ قوم و ملت قیادت کا شیعہ اسمبلی سے بے مطلب کا خوف ہے ۔میں جن لوگوں نے علماء کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر کی ہے یہ بے حد گھناؤنا عمل ہے علماء اعلام اور مومنین کرام کو اس سلسلہ میں آگے آنا چاہئے اور گستاخ لوگوں کو کنٹرول کرنا چاہئے۔

(۲۴)مولانا موسی رضا یوسفی

الحمدللہ ،حقیر بھی اس بیان کی تائد کرتا ہے،خوف کی کوئی بات نہیں،استقامت اہم ھے،دشمنان دین و ملت سے ایسی ہی توقع رکھیں،انسے خیر کی امید مت لگایئں،آخری زمانے میں ایسے ہی ناخالص کو خالص سے جدا کیا جائےگا،چھروں سے نقاب ایسے ہی ہٹے گی۔اللہ تبارک و تعالی علماء حقہ کا نگہبان اور ناصر و مددگار ھے۔

(۲۵)مولانا سید گلزار حسین جعفری(اجمیر)

ہم سمجھتے ہیں صرف پر زور مذمتی بیان سے کام نہیں چلے گا بلکہ اس کے خلاف منظم طور پر کچھ راہ حل نکالنا ہوگا اس علاقہ کے امام‌جمعہ جماعت سےیا متعلق علماء کرام سے بات چیت کر کے اس شخص کا سوشل باءیکاٹ کیا جائے۔ اس کو غلطی کا احساس دلایا جایے ہمارے آپسی نظریاتی اختلافات کو اس طرح رسوا کرنا کسی بھی طور درست نہیں ہے۔قوم کو منبروں سے متوجہ کرنے کی سخت ضرورت اس طرح کی حرکتوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے ورنہ انجام سبھی کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

(۲۶)مولانا سید صفدر حسین زیدی(جونپور)

ہم اس ایف آئی آر کی سخت مذمت کرتے ہیں اور تمام قوم کے دیندار لوگوں سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کی روش کو روکا جانا ضروری ہے۔مذہبی معاملات علمی مباحثہ اور مراجع کرام سے رجوع کر کے مسائل حل کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔سستی شہرت کیلئے اس طرح کا عمل کرنے والوں کو اتنا کنڈم کیا جائے کہ آئندہ کوئی اس طرح حرکت کی جرات نہ ہو سکے۔

(۲۷)مولانا حسن رضا مظفرنگری

علماء کے خلاف علم و علماء دشمن عناصر کے اس گھناونے،زہریلے،پست فطرتی والی اس مجرمانہ جسارت وحرکت کی بھرپور مذمت کرتے ہوے ان جسور عناصر کوبے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہونچانے کاخواہاں ہوں۔

(۲۸)مولانا رجب علی(حوزہ علمیہ قم)

لگتا ہے کہ ان لوگوں کو انتظارِ فرج تو دور، ظہور کا بھی یقین نہیں ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ حضرت حجت عج آتے ہی ان کی ایف آئ آر نہیں بلکہ سیدھا جہنم کا ٹکٹ کاٹیں گے۔

(۲۹)مولانا سید زوار حسین جعفری خطیب و امام جامع مسجد امام رضا علیہ السلام سنٹرل بٹھنڈی جموں

اس ایف آئی آر کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

(۳۰)مولانا امید اعظمی(ممبئی)

جو ہو رہا ہے وہ بہت غلط ہو رہا ہے اس کے سد باب کے لیے حکمت عملی کے ساتھ کسی مضبوط لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ورنہ اسی طرح سب کے ساتھ ہوگا اور ہم سب اپنے گروپ کا ہوگا تو مذمت اور گروپ کا نہیں ہوگا تو خوش ہو کر خاموش ہوجاینگے۔

(۳۱)مولانا تابش خراسانی امام جمعہ کلیان مہاراشٹرا

ممبئی میں کی گئی علماء کرام کے خلاف ایف، آئی ،آر، کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں کسی کے نظریاتی اختلاف کا جواب علمی دلیل سے دینا یہ اہل علم کا طریقۂ کار رہا ہے۔ نہ یہ کی اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے یہ غلط ہے اور مستقبل کے لئے زیادہ ضرر رساں ہے۔

(۳۲)مولانا قائم عابدی (بنگلور)

یہ روزنامہ ہمیشہ شیرازی اور صہیونی افکار کو ہمیشہ چاپ کرتا ہے اور مخلص اور انقلابی علماء کو نشانہ بناتا ہے ۔انکے شکم اور زہریلے قلم اسلام دشمن طاقتوں سے تزریق ہوتے ہیں اسکے علاوہ اور کوئی امید بھی ان سے نہیں کی جاتی۔
یا اللہ آج شب جمعہ ہے تمام مخلصین اور اسلام دوست لوگوں کی حفاظت فرما اور تمام منافقین , فاسقین, مغرضین، خود فروش اور حاسدین کو ملک الموت کی زیارت نصیب فرما۔

نوٹ: علماء کرام کے بیانات و احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔خبر لکھے جانے تک جو مطالب موصول ہوئے وہ قارئن کرام کے لئے حاضر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed rizwan hussain taqvi IN 21:08 - 2022/11/03
    0 1
    اس ایف آئی آر کی بھرپور مذمت کرتا ہوں