حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ موسوی جزائری نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خلاف قتل کی سازش کرنے والے عناصر کے خلاف مراجع تقلید کی جانب سے دیے گئے حکمِ محارَبہ کی حمایت کی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، آیت اللہ موسوی جزائری نے ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے: "میں ان فتووں کی مکمل حمایت کرتا ہوں جو مراجع تقلید نے ان افراد کے بارے میں صادر فرمائے ہیں جو مرجع تقلید یا اسلامی نظام کے رہبر کے خلاف سوء قصد یا جان لیوا سازش کا ارادہ رکھتے ہیں۔"
انہوں نے اس عمل کو فقہی اصطلاح میں محارَبہ بلکہ بدترین اقسام میں سے قرار دیا، اور وضاحت کی کہ فقہائے کرام ایسے مجرمین کو بغی (بغاوت کرنے والے) اور ان کے فعل کو بغی سے تعبیر کرتے ہیں، جو کہ اسلامی نظام کے خلاف مسلح بغاوت کے مترادف ہے۔
آخر میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدامات کا سختی سے مقابلہ کیا جانا چاہیے اور مراجع کرام و رہبر معظم کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جانا لازم ہے۔









آپ کا تبصرہ