پیر 30 جون 2025 - 18:28
ولی فقیہ کو دھمکی دینے والوں کے خلاف مراجع کا فتویٰ دشمنان اسلام کی نیندیں حرام کر دے گا: حجت الاسلام پناہیان

حوزہ/ ایران کے معروف خطیب حجت الاسلام والمسلمین علی رضا پناہیان نے امریکی صدر اور صہیونی حکومت کی جانب سے ولی فقیہ کو دی گئی دھمکیوں کے خلاف مراجع کرام کے "حکمِ محاربہ" کے فتوے کو تاریخی اور اسلام کی ہیبت کی تجلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتویٰ نہ صرف دشمنوں کی سلامتی کو سلب کر دے گا بلکہ مسلمانوں کو بھی اس فریضے کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ ایسے دشمنانِ دین کے خلاف اقدام، ایمانی غیرت کا تقاضا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے معروف خطیب حجت الاسلام والمسلمین علی رضا پناہیان نے امریکی صدر اور صہیونی حکومت کی جانب سے ولی فقیہ کو دی گئی دھمکیوں کے خلاف مراجع کرام کے "حکمِ محاربہ" کے فتوے کو تاریخی اور اسلام کی ہیبت کی تجلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتویٰ نہ صرف دشمنوں کی سلامتی کو سلب کر دے گا بلکہ مسلمانوں کو بھی اس فریضے کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ ایسے دشمنانِ دین کے خلاف اقدام، ایمانی غیرت کا تقاضا ہے۔

اطلاع کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین علی رضا پناہیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں بعض مراجع عظام تقلید نے ایسا جرات مندانہ فتویٰ صادر فرمایا کہ اسلام کی عزت و ہیبت دنیا پر آشکار ہو گئی۔ میں ان بزرگ ہستیوں کے ہاتھ چومنے کے لائق سمجھتا ہوں جنہوں نے ولی امر مسلمین کو دھمکی دینے والوں کے خلاف حکمِ محاربہ صادر فرمایا۔

انہوں نے وضاحت کی: "اگر کسی کے بارے میں حکمِ محاربہ صادر ہو جائے تو دنیا کے ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اپنی جان کی پروا کیے بغیر اس کے قتل کے لیے اقدام کرے، کیونکہ اس نے اسلامی نظام اور ولی فقیہ کے خلاف بغاوت کی ہے۔"

حجت الاسلام والمسلمین علی رضا پناہیان نے مزید کہا: "ان مراجع نے اس شوم شخصیت، یعنی ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں بھی یہ اعلان کیا کہ اگر وہ دوبارہ رہبر معظم کو دھمکی دینے کی جسارت کرے تو وہ دنیا میں کسی بھی جگہ محفوظ نہیں رہے گا۔"

انہوں نے اس فتویٰ کو ایک عظیم دینی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا: "ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اب ان دشمنانِ اسلام کے خاتمے میں کوئی توقف یا تردید باقی نہیں رہے گی۔ 'حکمِ محاربہ' ایک ایسا عظیم اور سنگین حکم ہے جس کا دائرہ پوری امتِ مسلمہ کو شامل کرتا ہے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha