بدھ 2 جولائی 2025 - 04:00
تاریخی فتوی پر مراجع عظام تقلید کا شکریہ / مکمل حمایت اور اطاعت کا اعلان

حوزہ / مجمع خطبائے اصحاب الصاحب علیہ‌السلام نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی اور امریکی دشمن کے حملوں اور دھمکیوں اور بالخصوص خیمہ انقلاب اسلامی کے ستون، رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ‌ای مدظلہ العالی کو براہ راست دی جانے والی دھمکی کے مقابلے میں مراجع معظم تقلید نے میدان میں آ کر نہ صرف انتہائی اہم فتویٰ صادر فرمایا بلکہ اس خطرے کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے اس اقدام کے مرتکب افراد کو محارب بھی قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع خطبائے اصحاب الصاحب علیہ‌السلام نے اپنے ایک بیان میں مرجعیتِ شیعہ کے بابرکت فتویٰ پر شکریہ، حمایت اور اطاعت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جان کی بازی لگا کر علمی و عملی میدان میں انقلاب اسلامی کے اہداف کی تکمیل میں ڈٹے رہیں گے۔ اس بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

"وَ أَمَّا الحَوادِثُ الواقِعَةُ فَارْجِعُوا فِیها إِلی رُواةِ حَدیثِنا (أحادیثنا) فَإِنَّهُمْ حُجَّتِی عَلَیْکُمْ وَ أَنَا حُجَّةُ اللَّهِ"

(وسائل الشیعہ، جلد 27، صفحہ 140)

ترجمہ: "اور جو نئے واقعات پیش آئیں ان میں ہماری احادیث کے راویوں کی طرف رجوع کرو کیونکہ وہ تم پر میری حجت ہیں اور میں خدا کی حجت ہوں۔"

مرجعیتِ اصیلِ شیعہ ایک الٰہی ادارے اور تشیع کے استوار ستون کی حیثیت سے ہمیشہ زندہ، فعال اور تاریخ کے حساس موڑ پر اسلامی معاشرے کی رہنمائی اور رشد و ارتقاء کا باعث رہی ہے۔

دشمن نے غیبت کے بعد کے طویل عرصے میں اپنے تئیں مرجعیت اور شیعہ حوزات کو کمزور کرنے اور بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ کبھی اس راہ میں خلل ڈالنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

صہیونی اور امریکی دشمن کی جانب سے خیمہ انقلاب اسلامی کے ستون رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ‌ای مدظلہ العالی کو دی جانے والی دھمکیوں کے تناظر میں، مراجع عظام تقلید دامت برکاتهم نے نہایت بصیرت اور شجاعت کے ساتھ میدان عمل میں آ کر ایسا محکم فتویٰ صادر کیا جس نے نہ صرف راہِ حق کو روشن کر دیا بلکہ مومنین اور مقلدین کے دلوں کو حوصلہ عطا کیا اور ان دھمکیوں کے عاملین کو "محارب" قرار دیا۔

ہم، مجمع خطبائے اصحاب الصاحب علیہ السلام کے اراکین اس بابرکت فتویٰ پر مرجعیت شیعہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی حمایت اور اطاعت کا اعلان کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ انقلاب اسلامی کے اہداف کی تکمیل کے لیے علمی و عملی میدان میں اپنے آخری قطرہ تک ثابت قدم رہیں گے۔

ہم اس بات کا بھی اعلان کرتے ہیں کہ ہم انقلاب اسلامی اور اسلامی ایران خصوصاً رہبر معظم انقلاب دام ظلہ الوارف کے دفاع کے لیے اپنی جان، مال، عزت و آبرو تک کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مجمع خطبائے اصحاب الصاحب علیہ‌السلام

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha