حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام کے موقع پر جب ایک بار پھر دشمنانِ اسلام نے ولی امر مسلمین کو دھمکیاں دے کر امتِ مسلمہ کی غیرت کو چیلنج کیا، تو مراجع عظام تقلید نے بروقت اور جرات مندانہ فتویٰ دے کر واضح کر دیا کہ اسلام اور رہبر کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔ اب حوزات علمیہ کے اساتذہ، مدیران اور طلاب نے اس فتویٰ کی وضاحت اور اس پر عمل کے لیے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
ایران اور دنیا کے مختلف دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے علما، اساتذہ اور طلاب نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی نے ولی فقیہ کو نقصان پہنچانے یا دھمکانے کی کوشش کی تو وہ "محارب" یعنی دین کا دشمن شمار ہوگا، اور اس کے خلاف شرعی حکم پر عمل واجب ہو جائے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے: "عاشورائے حسینی کے قریب، زمانے کے یزیدی ایک بار پھر امتِ مسلمہ کے حوصلے کو آزمانا چاہتے ہیں اور انہوں نے اسلام کے علمبردار، حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہای دامت برکاته کو دھمکیاں دی ہیں۔ ایسے میں مراجع تقلید نے جو فتویٰ دیا ہے، وہ ایک مضبوط اور واضح پیغام ہے کہ حوزہ علمیہ دین اور قیادت کے دفاع کے لیے ہم آواز اور تیار ہے۔"
علماء نے واضح کیا کہ وہ اس فتویٰ کی علمی تشریح، تبلیغ اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی سرگرم ہوں گے، اور اگر حالات نے تقاضا کیا تو شرعی حکم پر عملی اقدام سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
اس بیان پر دستخط کرنے والوں میں آیت اللہ عبدالمجید باقری بنابی، حجت الاسلام سید جمال الدین دینپرور، موسوی اصفہانی، محمدباقر تحریری، احمد فرخفال، حیدرعلی ایوبی، سید محمدجواد وزیریفرد، حسن وطنخواه، علی مویدی، علی اسلامیان، محمدصالح کمیلی خراسانی، علیرضا پناہیان اور دیگر ممتاز علمائے کرام شامل ہیں۔
یہ بیانیہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بعض مغربی سیاسی رہنما، خاص طور پر امریکی صدر ٹرمپ، رہبر معظم انقلاب کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اس کے جواب میں مراجع کرام نے ایسے افراد کو "محارب" قرار دے کر مسلمانوں کے لیے ان کے خلاف اقدام کا دینی جواز پیش کیا ہے۔
بیان کے اختتام پر اساتذہ اور طلاب نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے وفادار اصحاب کی سیرت کو نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کا یزید اگر ولی خدا کو دھمکاتا ہے تو حوزہ علمیہ عاشورائی جذبے کے ساتھ اس کے خلاف میدان میں آنے کے لیے تیار ہے۔
منجانب:
حوزہ ہائے علمیہ کے معاونین اور مرکزی اداروں کے مدیران
صوبائی سطح پر حوزہ ہائے علمیہ کے مدیران، معاونین اور کارکنان
اساتذۂ اخلاق اور تربیت و اخلاق کے میدان میں سرگرم افراد
اخلاقی و تربیتی رہنما
حوزوی تحقیقی مراکز کے علمی بورڈ کے اراکین
ملک بھر کے مدارس علمیہ کے مدیران
"سماح" اسلامی مشاورتی مراکز کے مشیران
حوزہ ہائے علمیہ کے مختلف درسی درجات کے اساتذہ
قرآنی شعبے کے اساتذہ و خدام (تلاوت، حفظ، مفاہیم، تدبر اور تفسیر)
حوزہ علمیہ کے محققین
ممتاز اور باصلاحیت طلاب و نخبگان
حوزوی انجمنیں اور طلبہ کی دینی تنظیمیں
حوزہ ہائے علمیہ کے طلاب، اعلیٰ درسی درجات اور تخصصی مراکز سے وابستہ افراد
حوزہ ہائے علمیہ بر
ائے خواتین اور طالبات
آپ کا تبصرہ