حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اعلان کیا ہے کہ سید مقاومت، سید حسن نصراللہ کی شہادت کی مناسبت سے، قم اور دیگر شہروں میں تمام حوزہ ہائے علمیہ کے دروس 29 ستمبر بروز اتوار سے 1 اکتوبر بروز منگل تک معطل رہیں گے۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل اور مرکز مدیریت حوزہ ہائے علمیہ نے اس افسوسناک موقع پر یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ طلاب اور اساتذہ کو سید مقاومت کی عظیم قربانی کی یاد میں شامل کیا جا سکے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا
(سورہ احزاب: 23)
ہم انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ اساتذہ اور طلاب کو مطلع کرتے ہیں کہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل اور مرکز مدیریت حوزہ ہائے علمیہ کے فیصلے کے مطابق، سید مقاومت، عالم با عمل اور اسلام کے عظیم مجاہد، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ کی شہادت کی مناسبت سے قم اور دیگر شہروں میں حوزہ علمیہ کے تمام دروس تین دن کے لیے معطل کیے جاتے ہیں۔ یہ تعطیل اتوار 29 اکتوبر سے منگل 1 ستمبر تک جاری رہے گی۔
مزید برآں، اتوار کے روز، مدرسہ مبارکہ فیضیہ قم میں اساتذہ، طلاب اور عوام کا ایک عظیم اجتماع منعقد ہوگا۔
رابطہ عامہ، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم