۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سید حسن نصرالله

حوزہ/مدرسہ علوی قم المقدسہ کے سربراہ نے ایک پیغام میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علوی قم المقدسہ کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

قال اللہ سبحانہ و تعالٰی: وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ.

قال النبی(صلی‌الله‌علیه‌وآله‌وسلم): فَوقُ كُلِّ ذِی‌بِرّ‍ٍ بِرٌّ حتّی یُقتلَ الرّجُلُ شهیداً فی سبیلِ الله.

ہر نیکی سے بڑی ایک نیکی ہے یہاں تک کہ بندہ راہ خدا میں قتل کردیا جائے (کہ اس سے بڑی کوئی نیکی نہیں۔

مرد مجاہد، مطیع رہبر، عاشق امام زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف، عابد شب زندہ دار سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر دل محزون مگر قلب مطمئن ہے کہ ظالم کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

ہم بھی جان و مال کی قربانی کے لئے آمادہ ہیں۔

مدرسہ علمیہ علوی قم المقدسہ سید مقاومت کی شہادت پر عالم اسلام اور مراجعین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہے۔

مدرسہ علمیہ علوی

۲۴ ربیع الاول ١٤٤٦

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .