سعادت
-
حقیقی عالم وہی ہے جو عوام کے ساتھ زندگی بسر کرے: آیت اللہ سعیدی
حوزہ/ حرم مطهر حضرت معصومہ (س) کے متولی، آیتالله سید محمد سعیدی نے کہا کہ ایک حقیقی عالم وہی ہے جو عوام کے ساتھ زندگی بسر کرے تاکہ لوگ اپنی مشکلات کے حل کے لیے اس سے رجوع کریں، عام لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خود کو معصیت سے بچائیں اور سعادت پائیں، لیکن ایک عالم کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ خود، اپنے اردگرد کے لوگوں اور پورے معاشرے کو بچائے اور ان کی عاقبت سنوارے۔
-
سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر مدرسہ علوی قم کی جانب سے تعزیتی پیغام
حوزہ/مدرسہ علوی قم المقدسہ کے سربراہ نے ایک پیغام میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
-
سعادت مندی کیلئے انسانوں کو غیر عقلی، غیر فطری اور غیر شرعی فعل سے اجتناب کرنا چاہیئے، مولانا تطہیر زیدی
حوزه/ جامع مسجد لاہور پاکستان میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا تطہیر زیدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ معاشرے میں برائیاں پھیل جائیں تو ہادی کا انتظام کیا جاتا ہے یا عذاب الٰہی کا انتظام کیا جاتا ہے، انسانوں کو غیر عقلی، غیر فطری اور غیر شرعی فعل سے اجتناب کرنا چاہیئے۔
-
متولی آستان قدس رضوی:
انسان کی دنیوی زندگی اور سعادت میں اعتقاد قیامت کا کردار
حوزہ/ حجۃ الاسلام مروی نے کہا کہ قیامت اور آخرت کی باتیں تو بہت ہوتی ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ سماج میں قیامت پر گہرائی سے یقین رکھنے والے لوگ کم ہیں ۔ اگر انسان کو صحیح معنی میں روز حساب یعنی قیامت پر یقین ہوجائے تو وہ گناہ کرنے سے بچے گا ،یہاں تک کہ گناہ کی فکر کو بھی اپنے دل و دماغ میں جگہ نہیں دے گا۔
-
احساس خطا راہ سعادت کی پہلی منزل ہے، مولانا ممتاز علی
حوزہ/ نائب صدر تنظیم المکاتب نے کہا کہ اگر انسان کے اندر یہی احساس پیدا ہو جائے تو حر بن جاتا ہے، احساس خطا ہی تھا جس نے جناب حر کو آزادی دلائی، احساس خطا ہی راہ سعادت کی پہلی منزل ہے۔
-
عالم اہل سنت ہندوستان:
بعثت نبوی کا مقصد انسان کی خیر و فلاح و سعادت ہے، مولانا عبید اللہ خان اعظمی
حوزہ/ ہندوستان کے معروف عالم اہل سنت اور سابق رکن پارلیمنٹ مولانا عبید اللہ خان اعظمی نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی بعثت کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج پوری دنیا میں اسلام دشمن نہ شیعوں پر حملہ کر رہے ہیں نہ سنیوں پر بلکہ وہ اس دین اسلام پر حملہ کر رہے ہیں جس کی پیروی شیعہ اور سنی دونوں کر رہے ہیں اور اس قرآن پر حملہ کر رہے ہیں جو شیعوں کو بھی چاہئے اور جو سنیوں کو بھی چاہئے ،وہ اس ملت اسلامیہ پر حملہ آور ہیں جو ملت اسلامیہ شیعوں سے بھی منسوب ہے اور سنیوں سے بھی منسوب ہے ۔
-
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر:
امیر المومنین کی زندگی کا ہدف ہی انسانیت کی کامیابی و سعادت، حسن علی سجادی
حوزہ/ امیر المومنین کی زندگی کا ہدف ہی انسانیت کی کامیابی و سعادت تھا، ان کی ذات مبارک سے جڑ جانے کے بعد انسانیت کی پرواز اتنی بلند ہو جاتی ہے کہ پستی اس کے قریب نہیں آ سکتی۔