۸ مهر ۱۴۰۳ |۲۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 29, 2024
مولانا مراد رضا رضوی

حوزہ/ محبان ام الائمہ (ع) تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ ہندوستان کے صدر اور اراکین نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ کی عظیم شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محبان ام الائمہ (ع) تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ ہندوستان کے صدر اور اراکین نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ کی عظیم شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

باسمہ تعالیٰ

سید مقاومت نصر اللہ

ایک کے بعد ایک جیالے، شہسوار، اوتاد، ابطال اور دشمن کے سینے کے ناسور کا جام شہادت نوش فرمانا یقیناً نصرت الٰہی کی نوید، نصر اللہ کی آمد کا پیغام اور دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد امریکہ اور اس کی نا جائز اور غیر مشروع درندوں سے بدتر اولاد صیہونزم کی نابودی کا پیغام ہے۔

سید مجاہدت و مقاومت، آیات الٰہی میں سے ایک روشن آیت و نشانی، پرتو حجت حق، دلیل و رہنمائے مکتب حسینی پروردہ آغوش عمود خیمہ انقلاب، بلاکیش جنگجو، مجاہد مقاوم، دشمن شکن عہد ساز، عہد آفرین، شہید وحدت و اتحاد، صیہونزم اور امریکہ شرور و ظلوم و جہول کی بربادی کے مرقع سرکار حجت الاسلام و المسلمین حضرت سید حسن نصر اللہ قدس سرہ الشریف کی مجاہدانہ، شجاعانہ اور شہامت مندانہ شہادت نے صیہونزم کی نابودی کے تابوت میں آخری کیل پیوست کردی ہے۔

ہمارے لیے تو یہ واقعہ امتیاز، افتخار، جوش وخروش اور تبریک و تہنیت کا مقام ہے کہ ہماری شہادت اللہ جل شانہ نے ہمیشہ دنیا کے بدترین لوگوں کے ہاتھوں ہی لکھی ہے، اس لیے کہ جس کی رگوں میں ذرہ برابر بھی شرافت کا خون رواں ہوگا تو وہ حتیٰ فرعون بھی ہو تب بھی ہمیں قتل کرنے کی فکر نہیں کرے گا۔

یہ امام سجاد علیہ السلام کا پیغام ہے جس میں آپ نے یزیدی افکار اور اس کے تخریبی افراد کے طریقۂ کار سے ان کی نسل کے ناجائز خون کی قلعی کھول دی ہے۔

چندین نجس پانی کے امتزاج سے رونما ہونے والے ام الخبائث درندروں سے بدتر نسل کش، بچوں اور عورتوں کا قتل عام کرنے والے یہ بزدل بائیڈن اور نیتن یاہو اور ان کا ساتھ دینے والے غدار اور بے غیرت مسلم ممالک در حقیقت اس قسم کی مذبوحانہ حرکتوں سے اپنی ہی قبر کھود رہے ہیں، جس دن ان کی قبر آمادہ ہوگئی اس دن ان پر کوئی رونے والا بھی نہیں ہوگا۔

یہ بزدلانہ حملہ یقینا ہمارے لیے صدمہ جانکاہ، جانگسل، روح فرسا اور ہوش ربا ہے اور ہم سب سے بڑھ کر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے لیے یہ جانکاہ غم والم ایک عظیم مصیبت ہے، اسی طرح ان کے نائبین بر حق مراجع تقلید بالخصوص رہبر انقلاب عمود خیمہ مقاومت ومجاہدت حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ العالی کے لیے یہ مصیبت ایک ناقابل تلافی صدمہ جانکاہ اور امت مسلمہ بلکہ انسانیت اور انسان دوست بیدار ضمیر رکھنے والے سارے حریت پسند انسانوں کے لیے یہ ظالمانہ اور بہیمانہ حرکت ناقابل تلافی نقصان ہے لیکن یہ نقصان یزید وقت امریکہ واسرائیل کی نابودی کا بھی کھلا پیغام اور نصر اللہ کی آمد کا کھلا اعلان ہے، اس لیے کہ سید مقاومت و مجاہدت، پیکر نصرت الٰہی شہید سعید سید حسن نصر اللہ طاب ثراہ کے قول کے مطابق اگر قتل ہونے کی بنیاد پر نابود ہونا ہمارا مقدر ہوتا تو ہم کربلا کے بعد مٹ گئے ہوتے لیکن واقعہ کربلا کے بعد سے آج تک ہمارے انمٹ نقوش اور ہمارے خون کی ہر بوند سے اٹھنے والے انقلابات اور تحریک مقاومت و مجاہدت ببانگ دہل دنیا کے نجس العین خونخوار ننگ انسانیت افراد کو آواز دے رہی ہیں کہ ہمارے خون کا ہر قطرہ تمہاری نابودی کا سیل خروشاں یا امنڈتا ہوا سیلاب ہے جس میں ظالم ڈوب مرے گا اور مظلوم سرخرو ہوتا رہے گا۔

ہم اس المناک مصیبت کی تعزیت و تسلیت سب سے پہلے امام عصر ارواحنا فداہ کی خدمت عالیہ میں پیش کرتے ہیں پھر مراجع تقلید بالخصوص رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای مدظلہ العالی، ہندوستان میں ان کے نمائندے حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے حاج مہدی مہدوی پور، ایران کی سلحشور قوم، لبنان کی شہید پرور امت، حزب اللہ کے تمام رضا کار و عہدیداران اور شہید سعید کے پسماندگان کو تعزیت تسلیت اور تہنیت کا تحفہ پیش کرتے ہوئے باری تعالیٰ کی بارگاہ میں درخواست گزار ہیں کہ ہم سب پر وارد ہونے والی اس مصیبت عظمی کی تلافی امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کی صورت میں قرار دے اور اس عظیم مصیبت کو امریکہ و اسرائیل کے لیے کمر شکن اور نابودی کا سبب قرار دے۔ آمین یارب العالمین بحق محمد وآلہ الطاہرین.

والسّلام علی عباد اللہ الصالحین

سید مراد رضا رضوی و اراکین و اعضائے محبان ام الائمہ علیہم السّلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .