۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آیت الله العظمی شبیری زنجانی

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے دفتر نے سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: اس مبارز اور انتھک شخصیت نے اپنی زندگی کے کئی سال آزادی کی راہ میں، منحوس صہیونی حکومت کے خلاف مقابلے اور مظلوم و ستم دیدہ لوگوں کی حمایت اور مدد میں گزار دئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کی شہادت پر حضرت آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وَسَیعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنْقَلَبٍ ینْقَلِبُونَ

لبنان کے مظلوم اور بے پناہ عوام کو خاک و خون میں غلطان کرنے اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید حسن نصراللہ اور ان کے کمانڈروں (رحمة اللہ علیہم) کو شہید کرنے والی ظالم اور متجاوز حکومت کے سنگین جرم نے دل کو انتہائی رنجیدہ کر دیا ہے۔

اس مبارز اور انتھک شخصیت کے مالک نے اپنی زندگی کے کئی سال آزادی، منحوس صہیونی حکومت کے خلاف جدوجہد اور مظلوم و ستم رسیدہ لوگوں کی حمایت اور مدد میں گزار دئے۔

اس دردناک مصیبت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے ہم خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی عنایات کے سائے میں مؤمنین کو ان اشرار اور اسلام دشمن عناصر کی سازشوں سے محفوظ رکھے اور مسلمانوں کو نصرت و عزت عطا فرمائے۔

24 ربیع الاول 1446ھ

دفتر آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .