۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
کلب جواد نقوی

حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ شہادت آل محمد کی میراث ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔اسرائیل نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے ۔ان شاء اللہ یہ عظیم شہادت رائیگاں نہیں جائے گی اور بہت جلد اسرائیل صفحہ ہستی سے نیست و نابود ہو جائے گا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری سید مقاومت آیت اللہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر اظہار رنج و غم کرتے ہوئے مزاحمتی محاذ ،ملت لبنان،تمام عالم اسلام بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ۔

مولانا نے کہا کہ شہادت آل محمد کی میراث ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔اسرائیل نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے ۔ان شاء اللہ یہ عظیم شہادت رائیگاں نہیں جائے گی اور بہت جلد اسرائیل صفحہ ہستی سے نیست و نابود ہو جائے گا ۔

یقینا یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔انکے عظیم خدمات اور کارناموں کو بھلایا نھیں جاسکے گا ۔وہ ہمیشہ مومنین کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .