سید مقاومت
-
استاد رشاد:
سید مقاومت کی سب سے بڑی فکرمندی ثقافت، معنویت اور علم و پیشرفت سے متعلقہ مسائل تھے
حوزہ/ حوزه علمیه کونسل تهران کے سربراہ نے کہا: حوزہ علمیہ میں فقہ مقاومت کی تعلیم کی کمی محسوس ہوتی ہے اور اس پر توجہ دی جانی چاہیے۔
-
سید مقاومت کی عظیم قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا، حجت الاسلام داد شرست تہرانی
حوزہ/مدرسہ الامام المنتظر (ع) قم المقدسہ انجمنِ امام المنتظر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف اور شعبۂ ثقافت کے زیرِ اہتمام حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل، سید مقاومت، شہید سید حسن نصر اللہ کے چالیسویں کی مناسبت سے ایک عظیم مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔
-
حزب اللہ؛ مقاومت کی ناقابلِ شکست قوّت
حوزہ/حزب اللہ لبنان کی مقاومت کی تاریخ کسی وضاحت کی محتاج نہیں ہے، یہ محض ایک عسکری تنظیم نہیں، بلکہ ایک فکر، نظریہ، معنوی جذبہ اور پاکیزہ سرفروشی کی مثال ہے، جو مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکی ہے۔ سید حسن نصر اللہ کی قیادت میں، حزب اللہ نے اپنی تنظیمی اور انتظامی صلاحیتوں کو ایسی ناقابلِ شکست قوت میں ڈھالا ہے جو ہر قسم کے دشمن سے مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
-
حزب اللہ لبنان کی ممکنہ نئی قیادت
حوزہ/حزب اللہ لبنان کی کامیابی کا راز صرف اس کی عسکری طاقت میں پوشیدہ نہیں، بلکہ اس کی قیادت کی بے پناہ دانشمندی اور حکمت عملی میں بھی مضمر ہے۔ تنظیم کی قیادت نے نہ صرف عسکری و سیاسی میدان میں بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے، بلکہ اپنی عوامی مقبولیت اور مدبرانہ قیادت کے ذریعے تنظیم کو متحد اور مستحکم رکھا ہے۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں کشمیر میں مجلس عزاء، اتحاد و مقاومت کا پیغام:
حزب اللہ لبنان شیعہ سنی اتحاد کا ناقابلِ شکست قلعہ: آغا سید عبد الحسین
حوزہ/ آج حزب اللہ لبنان نہ صرف شیعہ برادری کی سیاسی و سماجی قوت سمجھی جاتی ہے بلکہ یہ شیعہ سنی یکجہتی اور مسلمانوں اور غیر مسلموں، بالخصوص یہودیوں اور عیسائیوں، کے درمیان حسن سلوک کا ناقابلِ شکست قلعہ بھی تسلیم کی جاتی ہے۔
-
مولانا ضمیر عباس جعفری:
اعلیٰ تعلیم کے ذریعے ہی قوم و معاشرے کو ترقی و تقویت اور قدرت حاصل ہو سکتی ہے
حوزہ/حجۃ الاسلا م مولانا سید ضمیر عباس جعفری ممبر آف سبیل میڈیا چینل ممبئ نے روضہ امام حسین علیہ السلام واقع املو بازار مبارکپور کے وسیع و عریض صحن میں شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ و جملہ شہدائے غزہ و فلسطین و لبنان و ایران عراق وغیرہ کے ایصال ثواب کی غرض سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے ذریعے ہی قوم و معاشرے کو ترقی و تقویت اور قدرت حاصل ہو سکتی ہے۔
-
صدائے مظلوم۔۔۔سید شہید حسن نصر اللہ
حوزہ/ آج بھی شہید سید حسن نصر اللہ ایک مرد مجاہد، فخر عرب و عجم، اور صدائے انسانیت کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے محمد کی صداقت اور علی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلاح و بہبود کا علم بلند کیا، اور شجاعت حسینی کے مظہر کے طور پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ ان کا کردار عدل و انصاف کے لئے ایک مشعل راہ ہے۔
-
سربراہ جامعہ الکوثر علامہ شیخ انور نجفی:
سید مقاومت کی زندگی حق و صداقت سے معمور، جہد مسلسل سے عبارت تھی
حوزہ/ جامعہ الکوثر اسلام آباد کے سربراہ شیخ انور علی نجفی نے ایک پیغام میں، سید مقاومت، شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
-
تصاویر/ انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت بڈگام بھر میں شہید سید مقاومت کی یاد عظیم الشان اجتماع
حوزہ/ دنیا بھر کی طرح جموں وکشمیر میں بھی انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت سید مقاومت، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ شہید کی یاد میں مجالسِ عزاء اور تعزیتی اجلاس کا سلسلہ جاری ہے، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے بھرپور شرکت کی۔
-
عشق علی ؑ کے دیوانہ،شمع شہادت کے پروانہ سید مقاومت حسن نصراللہ زندگی کی جنگ جیت گئے: مولانا کاظم مہدی عروج جونپوری
حوزہ/ عزاخانہ ابو طالب املو میں شہید راہ مقاومت سید حسن نصراللہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے لئے ایصال ثواب کی مجلس ترحیم کا انعقاد.
-
جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن:
دشمن، سید مقاومت کی شہادت کو اپنی کامیابی نہ سمجھے
حوزہ/ جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن پاکستان مقیم قم نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن؛ سید مقاومت کو شہید کرکے اس خام خیالی میں نہ رہے کہ وہ کامیاب ہوگیا۔
-
سید حسن نصراللہ عالم باعمل،مرد مجاہد و مقاوم اور آبروئے تشیع تھے: مولانا سید محمد مہدی
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید مقاومت شہید حسن نصراللہ عالم باعمل ،مرد مجاہد و مقاوم ،آبروئے تشیع اور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے دلوں کی ڈھارس تھے جنھوں نے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لئے اپنی پوری زندگی نچھاور کردی۔ایک شاندار و باوقار شجاع و بہادر غازی کی شان سے جئے اور آخر میں شہادت کی موت سے ہمکنار ہوئے۔
-
سیّد مقاومتؒ کی شہادت کے بعد ایک بچّی کا بیان
حوزہ/ ہم کمزور نہیں ہیں، ہم محتاج نہیں ہیں، ہم عاجز نہیں ہیں، دشمن ہمیں عاجز نہ سمجھے، کمزور شمار نہ کرے۔ اگر تم ہم سب کو بھی مار ڈالوگے، اگر ہمارے ٹکڑے ٹکڑے بھی کردوگے (ہمیں قیمہ قیمہ کردوگے) تب بھی ہم فلسطین سے ہاتھ نہیں اٹھائیں گے، ہم فلسطینی فوج کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہم فلسطین کی مقدّس امّت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
-
حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلال پور کا سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلال پور ہندوستان نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
-
شیر نیستان آل محمد ؐ سید مقاومت سید حسن نصراللہ رضوان کو دھوکے سے شہید کیا گیا: مولانا کاظم مہدی عروج جونپوری
حوزہ/ سید مقاومت شیر نیستان آل محمدؐایک حسن نصراللہ کو مارنے کے لئے ۱۰ٹن کا امریکی ساخت کا بم گرانے کا کیا مطلب۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل اور لبنان و فلسطین کی جنگ کمینگی اور شرافت کی جنگ ہے۔
-
جموں و کشمیر؛ شہید مقاومت کی یاد میں مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں مجلسِ عزاء کا اہتمام
حوزہ/سید مقاومت کے ایصال ثواب کے لیے جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی، جس کا آغاز حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے طلاب نے قرآنی خوانی سے کیا۔
-
جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے پاکستان بھر میں سید مقاومت کی غائبانہ نمازِ جنازہ +تصاویر
حوزہ/جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے غاصب اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں میں جام شہادت نوش فرمانے والے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔
-
کراچی؛ نمائش چورنگی سے امریکی قونصل خانے تک احتجاجی ریلی، متعدد افراد زخمی +تصاویر
حوزہ/ کراچی پاکستان میں فلسطین اور لبنان پر غاصب اسرائیل کی بمباری اور سید مقاومت، سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر نکالی گئی ریلی پر شدید شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں فائر کی گئیں۔
-
سید مقاومت کی شہادت کے خلاف لاہور شہر میں احتجاجی مظاہرہ / یہ شہادت اُمت مسلمہ میں ایک نئے انقلابی جذبے کو جنم دے گی
حوزہ / سید مقاومت کی شہادت کے خلاف امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام پاکستان کے شہر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
-
عظیم انسان نے اپنی عزیز جان کو فلسطینی مسلمانوں پر قربان کردیا، حجت الاسلام ذاکر حسین
حوزہ/حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے بین الاقوامی شعبہ کے خادم اور خاتم الانبیاء مشن کے سربراہ نے سید مقاومت کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم انسان نے اپنی عزیز جان کو فلسطینی مسلمانوں پر قربان کردیا۔
-
بمناسبت شہادت سید مقاومت؛
شعر | وہ خامنہ ای کے لئے۔۔۔سکون کی چٹان تھا...
حوزہ/شاعر اہل بیت (ع) سید ابراہیم حسین نے شہادتِ سید مقاومت کی مناسبت سے کچھ اشعار کہے ہیں۔ قارئین کی خدمت میں حاضر ہیں۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی جرات مندانہ قیادت ہمارے لئے آئیڈیل ہے: مولانا سید حسین مہدی رضوی
حوزہ/ انہوں نے کہا کہ شہید عالی قدر کی جرات مندانہ قیادت ہمارے لئے ایک آئیڈیل ہے، اور ان کے راستے پر چلنا ہی ان کے مشن کو سچا خراج عقیدت ہوگا۔
-
کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین کا سید مقاومت کی المناک شہادت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے ایک پیغام میں سید مقاومت، سید حسن نصر اللّٰہ علیہ الرحمہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
-
سردار قدس، سید مقاومت کی شہادت
حوزہ/ آخر کار سید مقاومتی حجۃ الاسلام سید حسن نصراللہ نے شہادت کا عظیم مرتبہ پالیا، جس کی تلاش انہیں برسوں سے تھی ۔یقیناً حزب اللہ اور خطے میں متحرک مقاومتی محاذ کا یہ ناقابلِ تلافی نقصان ہے، لیکن ایسا نہیں ہے کہ اس شہادت سے وہ کمزور ہو جائیں گے، کیونکہ شخصیتوں کے مرنے سے نظریات نہیں مرتے۔
-
انجمنِ امامیہ بلتستان کا سید مقاومت کی المناک شہادت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان نے ایک پیغام میں سید مقاومت، سید حسن نصر اللّٰہ علیہ الرحمہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
-
مرکزی جامع مسجد سکردو پاکستان میں تعزیتی ریفرنس؛
سید مقاومت کی اہم کامیابیوں کی وجہ، لبنان کے اندرونی اتفاق و اتحاد، امام جمعہ سکردو
حوزہ/مرکزی جامع مسجد سکردو کے امام جمعہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید مقاومت، سید حسن نصر اللّٰہ کی عظیم شہادت پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں سید مقاومت کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مؤمنین سے غاصب اسرائیل کے پروڈکٹس کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے
-
انجمنِ المصطفٰی فاونڈیشن ٹرسٹ کا سید مقاومت کی شہادت پر اظہار تعزیت
حوزہ/ انجمنِ المصطفٰی فاونڈیشن ٹرسٹ کے مدیر و اراکین نے سید مقاومت سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
-
انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر کا تعزیتی پیغام؛
شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ اپنی دیرینہ آرزو یعنی شہادت کے اعلٰی درجے پر فائز ہو گئے
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین آقا سید حسن موسوی صفوی نے سید مقاومت سید حسن نصر اللّٰہ المناک شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مراجعین کرام، رہبرِ انقلابِ اسلامی اور امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی خدمت عالیہ تعزیت پیش کی ہے۔
-
نئی دہلی؛ جنرل سکریٹری واعظین و مفکرین بورڈ کا سید مقاومت کی شہادت پر اظہارِ غم
حوزہ/ واعظین و مفکرین بورڈ کے جنرل سکریٹری خطیبِ اسلامی سید قمر عباس قنبر نقوی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام سید حسن نصر اللّٰہ کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید کی شہادت، ملٙتِ اسلامیہ، مظلومینِ عالم اور دنیائے انسانیت کے لیے عظیم خسارہ ہے۔
-
سید مقاومت کی شہادت پر مولانا کلب جواد نقوی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ شہادت آل محمد کی میراث ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔اسرائیل نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے ۔ان شاء اللہ یہ عظیم شہادت رائیگاں نہیں جائے گی اور بہت جلد اسرائیل صفحہ ہستی سے نیست و نابود ہو جائے گا ۔