ہفتہ 27 ستمبر 2025 - 00:11
سیدِ مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر قم المقدسہ میں مشاعرے کا انعقاد

حوزہ / قم المقدسہ میں بقیۃ اللہ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے سید مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں برصغیر پاک و ہند کے نامور شعراء اور علمائے کرام نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ اور دیگر شہدائے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر قم المقدسہ میں بقیۃ اللہ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں برصغیر پاک و ہند کے نامور شعراء اور علمائے کرام نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محفل میں مختلف شعرائے کرام منجملہ مولانا سید صائب جعفری، مولانا یوشع ظفر حیاتی، مولانا زین عباس، مولانا زین العابدین خوئی، مولانا یوسف دانش، مولانا محسن آھیر، مولانا صادق ناصری، مولانا عنایت شریفی، مولانا ذیشان جوادی، مولانا ولایت حسین ولایتی، اور جناب علی رضا تقوی نے دیئے گئے مصرع طرح پر خوبصورت اشعار پیش کئے۔

سیدِ مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر قم المقدسہ میں مشاعرے کا انعقاد

شعرائے کرام نے سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ کی سجاعت، صراحت، اخلاق، دینداری اور بہادری کی توصیف کرتے ہوئے عالم اسلام کے دیگر شہدا کو بھی یاد کیا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مقاومت سے تجدید عہد کیا۔

سیدِ مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر قم المقدسہ میں مشاعرے کا انعقاد

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے محفلِ مسالمہ سے خطاب کرتے ہوئے سیر حاصل گفتگو کی۔

انہوں نے سیدِ مقاومت کی شہادت کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا: ہم یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ایک دن قم المقدسہ کی سرزمین پر ہم سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر محفل مسالمہ منعقد کریں گے۔ یہ ایک ایسی بات ہے جس پر آج تک یقین حاصل نہیں ہو پایا ہے۔

سیدِ مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر قم المقدسہ میں مشاعرے کا انعقاد

ڈاکٹر شفقت شیرازی نے سید مقاومت سے اپنی کچھ سال پہلے ہونے والی ملاقات میں سید شہید کی جانب سے پاکستان کے علماء کو کی جانے والی نصیحتوں کو بھی شرکاء کے سامنے بیان کیا۔

ان کے مطابق سید مقاومت کی تاکید تھی کہ پاکستان کے شیعہ افراد وہاں کے معتدل اہل سنت افراد سے اپنے رابطے مستحکم کریں تاکہ وحدت اور اسلامی حمیت کو فروغ حاصل ہوسکے۔

سیدِ مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر قم المقدسہ میں مشاعرے کا انعقاد

سیدِ مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر قم المقدسہ میں مشاعرے کا انعقاد

سیدِ مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر قم المقدسہ میں مشاعرے کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha