پیر 10 مارچ 2025 - 00:22
اتراکھنڈ میں سید حسن نصر اللہ کی یاد میں تعزیتی اجلاس، مرگ بر امریکہ" اور "مرگ بر اسرائیل" کے نعرے گونجے

حوزہ/ منگور، اتراکھنڈ ہریدوار میں بعد نماز جمعہ سید حسن نصر اللہ کی یاد میں ایک عظیم الشان تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگور، اتراکھنڈ ہریدوار میں بعد نماز جمعہ آیۃ اللہ سید حسن نصر اللہ کی یاد میں ایک عظیم الشان تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔

اجلاس سے مولانا نجم الحسن، مولانا سید مراد علی (امام جمعہ) اور مولانا بشارت حسین نے خطاب کیا، جبکہ مولانا سبط حسن اور دیگر علمائے کرام و طلبہ بھی موجود رہے۔

خطاب کے دوران مولانا نجم الحسن نے شہید سید حسن نصر اللہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور شہادت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مجمع نے فلک شگاف نعروں کے ذریعے سید حسن نصر اللہ سے عقیدت کا اظہار کیا اور "زندہ باد" کے نعرے بلند کیے۔ اس موقع پر "مرگ بر امریکہ" اور "مرگ بر اسرائیل" کے نعرے بھی گونجے، جن کے ذریعے دشمنان اسلام سے نفرت کا اظہار کیا گیا۔

یہ عظیم الشان اجتماع نہ صرف سید حسن نصر اللہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع بنا بلکہ مومنین میں شہادت کے پیغام اور اسلامی یکجہتی کو مزید مضبوط کرنے کی بھی ایک اہم کڑی ثابت ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha