حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی لبنان کی اسلامی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا اسرائیل کا یہ نظریہ کہ ’’اسرائیل اندر سے کھوکھلا ہے‘‘ عملی ہوتا جا رہا ہے۔
صہیونی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں سید حسن نصر اللہ پہلے ہی پیشین گوئی کر چکے ہیں کہ "اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے" ان یہ پیشین گوئی سب کی آنکھوں کے سامنے عملی ہوتی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے 25 مئی 2000 کو اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے، اور ان کے یہ الفاظ صیہونیوں کو آج تک اچھی طرح یاد ہیں۔
بہت سے باشعور حلقوں کا خیال ہے کہ عنقریب اسرائیل کے اندر کی صورتحال ایسی ہو جائے گی کہ اسرائیل خود بخود ختم ہو جائے گا اور اسے تباہ کرنے کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں رہے گی۔ بیرون ملک سے اسرائیل میں بسائے گئے یہودیوں کا اسرائیل ہجرت کر جانا اسی بات کی جانب اشارہ ہے کہ اسرائیل کی صورتحال بدل چکی ہے اور اپنی بربادی کی جانب گامزن ہے۔