۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
عضو جبهه عمل اسلامی لبنان شیخ زهیر جعید

حوزہ/ جبھۂ عمل اسلامی لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے اندرونی مسائل سے لگتا ہے کہ وہ مسائل کی دلدل میں پھنس چکا ہے اور یہ مسائل خانہ جنگی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جبھۂ عمل اسلامی لبنان نے ایک بیان میں، صہیونیوں کے ڈرون طیاروں کی لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور مرجعیون کے علاقہ فاطمہ گیٹ میں ایک کیفے پر دھواں دار بم پھینکنے کے اقدام پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے اندرونی مسائل سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مسائل کی دلدل میں پھنس گیا ہے اور یہ مسائل خانہ جنگی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

تحریک عمل اسلامی نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کو اپنی ناکامی اور کرپشن سے نجات کا، سوائے تنازعہ کو باہر منتقل کرنے کے کوئی راستہ نہیں ملے گا۔ شاید ڈرون طیاروں کو لبنانی فضائی حدود میں بھیجنے کا مقصد مزاحمتی تحریکوں کو رد عمل کی طرف راغب کرنا ہے اور نیتن یاہو اندرونی اختلافات سے توجہ ہٹا کر اپنی سیاست چمکانا چاہتا ہے۔

جبھۂ عمل اسلامی نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے لبنانی فضائی حدود کی یہ خلاف ورزیاں غاصب حکومت کے اندرونی تنازعات کو کم کرنے کی کوشش ہے، لہٰذا یہ کارروائی ایک احمقانہ پیغام ہے اور مزاحمت و مقاومت بیدار اور تیار ہے اور یہ جانتی ہے کہ کب، کیسے اور کہاں ان اقدامات کا منہ توڑ جواب دے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .