۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نیتن

حوزہ/ صہیونی اخبار نے ایران اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی سیاست دانوں کی حالیہ دھمکیوں کو کھوکھلی اور بزدلانہ قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار ’’یدیعوت احرانوت‘‘ نے ایران اور حزب اللہ کے خلاف صیہونی رہنماؤں کی حالیہ دھمکیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے پیش نظر اسرائیل میں سیکورٹی چوکسی یا سیکورٹی تیاریوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، اور اسرائیلی حکام کی طرف سے حزب اللہ کے خلاف دی جانے والی دھمکیاں محض پروپیگنڈا تھیں۔

ایک اسرائیلی مصنف اور ماہر ’’یووانوف زیتون‘‘ نے لکھا ہے کہ اس وقت اسرائیلی فوجی کمانڈروں اور فوجی افسران کے بیانات بہت سے اخبارات کی سرخیاں بن چکے ہیں، جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کوئی فوجی تیاری نہیں کی گئی اور صہیونی حکام اور فوجی کمانڈروں نے ایران اور حزب اللہ کو جو دھمکیاں دی ہیں وہ محض پروپیگنڈا اور بے معنی ہیں۔

اس صہیونی ماہر نے اسرائیل کی وزارت جنگ کی طرف سے ایرانی جنگی جہاز کے حوالے سے جاری کردہ ریلیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ لکھا ہے کہ اس ریلیز میں کہی گئی باتوں میں کوئی نئی بات نہیں ہے، اور صرف ایک ہی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ اسرائیل اور خطہ جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

باخبر حلقوں کا خیال ہے کہ نہ صرف اسرائیل بلکہ اس کے حامیوں اور سرپرستوں میں بھی ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے اور اگر ہوتی تو برسوں پہلے کر چکے ہوتے اور صہیونی حکام جو ایران کو دھمکیاں دیتے ہیں ان کا مقصد صرف لوگوں کے ذہن کو بھٹکانا ہے کہ اسرائیل بی کوئی ہے، جبکہ اسرائیلی رہنما اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر ان سے ایسی کوئی غلطی ہوئی تو اس کے نتائج کیا ہوں گے۔

اسی طرح باخبر حلقوں کا خیال ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مقبوضہ فلسطین کے اندر طرح طرح کے مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے اور ان بحرانوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے وہ اور ان کے ہم خیال انتہا پسند صہیونی ایران مخالف بیانات دے رہے ہیں اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ تہران مخالف دھمکیاں بے معنی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .