۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسرائیل

حوزہ/ اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ کے بتیس ارکان نے صیہونی وزیر خارجہ کو خط لکھا جس میں ایران کی تقسیم کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ اسرائیل کے اندرونی مسائل سے عوام کے ذہن کو بھٹکایا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ کے بتیس ارکان نے صیہونی وزیر خارجہ کو خط لکھا جس میں ایران کی تقسیم کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ اسرائیل کے اندرونی مسائل سے عوام کے ذہن کو بھٹکایا جا سکے۔

رضا پہلوی کے دورہ اسرائیل کے ایک ہفتے بعد 32 صیہونی قانون سازوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں آذری زبان والے علاقوں کو ایران سے الگ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط پر دستخط کرنے والے صہیونی ارکان پارلیمنٹ میں سے 22 کا تعلق نیتن یاہو کے کی پارٹی ہے جب کہ 11 کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہے۔

اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس غیر قانونی حکومت کے سیاست دان چاہے ان کا کوئی بھی نظریہ کیوں نہ ہو، ایران کو تقسیم کرنے کی سازش کے حامی ہیں۔

درحقیقت اسرائیل میں گزشتہ 4 برسوں میں پانچ عام انتخابات ہوچکے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت کس سنگین سیاسی بحران سے گزر رہی ہے، پانچویں الیکشن کے بعد بھی وسیع پیمانے پر عوامی مخالفت کے پیش نظر نیتن یاہو کی قیادت میں بننے والی حکومت کے مستقبل قریب میں گرنے کا اندازہ آسانی سے لگایا جا سکتا ہے۔

صیہونی حکومت کے اس سیاسی تعطل کے پیش نظر خود صیہونی حکام اس ناجائز حکومت کے زوال کی کھلم کھلا باتیں کر رہے ہیں، ان اندرونی مسائل سے عام لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے صیہونی ارکان پارلیمنٹ نے ایران کی تقسیم کا خیال پیش کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed Razi Ghalib Mehdi PK 09:47 - 2023/05/02
    0 0
    اللہ تعالیٰ انہیں کبھی بھی کامیاب نہ کرے آمین ثم آمین