حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل اور بحرین کے درمیان سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیے فضائی راستے کھول دیئے ہیں اور اسرائیل سے پہلی براہ راست کمرشل پرواز بحرین پہنچ گئی۔
فضائی سفر کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی ایئرلائنز کی ایئربس اے 320 بدھ کو اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے 3 گھنٹے کی مسافت طے کرکے بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جس کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کی گئی۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے میں اہم سرکاری حکام پر مشتمل ایک وفد بحرین گیا ہے۔ گزشتہ روز صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد آل خلیفہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی۔
واضح رہے کہ بحرین کے عوام، ملک پر مسلط آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مذمت کر ر ہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے فلسطینی کاز سے غداری کرتے ہوئے، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی موجودگی میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی مکمل برقراری کے سمجھوتے پر دستخط کیے۔
صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے لئے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اقدامات کی پوری اسلامی دنیا میں بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے۔
حوزہ/ سعودی فضائی حدود کواستعمال کرتے ہوئےاسرائیل سے پہلی براہ راست کمرشل پرواز بحرین پہنچ گئی۔
-
اسماعیل ہانیہ:
غزہ کے محاصرہ کا مقصد اسرائیل کو تسلیم کرانا ہے
حوزہ / اسماعیل ہانیہ نے لبنان میں مختلف جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات میں کہا: غزہ کی پٹی کے محاصرہ کا مقصد بین الاقوامی چار شرائط کو قبول کرانا، اسرائیل…
-
دنیا میں بڑھتی ہوئی بے چینی بد نظمی فرقہ پرستی دہشت گردی حکمرانوں کی غلط خارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ امت مسلمہ کو موجودہ حالات میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ہبیداری امت سے ہی مشکلات کا حل ہے۔
-
اہل تشیع کی طرح اہل سنت بھی امام حسین ( ع ) سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، لبنانی سنی عالم دین کا خطاب
حوزہ / لبنانی سنی عالم دین اور جمعیت قولنا والعمل کے سربراہ ، شیخ احمد القطان نے کہا ہے کہ مزاحمتی اور مقاومتی ثقافت ،حسینی انقلاب اور عاشورائی فکر کا…
-
برطانیہ میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج
حوزہ/ لندن میں سیکڑوں یہودیوں نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔
-
حزب اللہ لبنان نے اسرائیل سے فضائی برتری چھین لی
حوزہ/ مقاومت اسلامی لبنان نے ایک جدید دفاعی سیسٹم لبنانی حدود میں نصب اور فعال کر دیا ہے جسکے اندر یہ صلاحیت ہے کہ اس سے اسرائیلی جنگی جہازوں اور ڈرونز…
-
فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم ہو اور آزاد ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، وزارت خارجہ قطر
حوزہ/ قطر کی وزارت خارجہ نے فلسطین کے حقوق کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی امنگوں اور مسئلہ فلسطین کے دفاع پر زور دیا۔
-
اسرائیل، عراق میں سفارت خانہ قائم کرنے کی سوچنا بھی نہیں، مقتدی صدر کی نیتن یاہو کو انتباہ
حوزہ/ عراق کی صدر تحریک کے رہنما نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو عراق کے خلاف کسی بھی کارروائی کے خلاف متنبہ کیا۔
-
صیہونی دفاعی نظام بھی متحدہ عرب امارات کو نہیں بچا پائے گا، انصاراللہ یمن
حوزہ/ یمنی نمائندے کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب وال اسٹریٹ جنرل نے امارات اور بحرین کی جانب سے صیہونی فضائی دفاعی نظام کی خریداری کی خبر دی ہے۔ اخبار…
-
فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر؛ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھول لیا
حوزہ/ صیہونی دہشتگردی کے مرکز تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کا افتتاح ہو گیا ہے۔ عرب امارات کے سفیر محمد الخواجہ نے سفارتخانہ کا افتتاح کیا۔
-
میں نارملائزیشن معاہدے میں سعودی عرب کے الحاق کی پیروی کر رہا ہوں: نیتن یاہو
حوزہ/ صیہونی حکومت کے انچارج وزیراعظم نے ایک بار پھر تل ابیب کے ساتھ نارملائزیشن معاہدے میں سعودی عرب کی شمولیت کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کا اعلان…
-
اسرائیلی سرگرمیاں اور عرب ممالک کے کردار
حوزہ/ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی کی وزارتی کونسل کے اجلاس کے دوسرے روز اپنے خطاب میں ایران کے نمائندے سعید خطیب زادہ نے اسلامی…
-
اسرائیل کے 32 ارکان پارلیمنٹ کا ایران کی تقسیم کا مطالبہ
حوزہ/ اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ کے بتیس ارکان نے صیہونی وزیر خارجہ کو خط لکھا جس میں ایران کی تقسیم کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ اسرائیل کے اندرونی مسائل…
-
برازیل اور غاصب صیہونی حکومت میں سفارتی کشیدگی؛ سفیروں کی تقرری کا عمل تعطل کا شکار
حوزہ/برازیل نے فلسطین میں صیہونی آبادکاری کی پالیسی پر احتجاج کرتے ہوئے غاصب اسرائیل کے نئے سفیر کی تقرری کو مسترد کردیا ہے۔









آپ کا تبصرہ