۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سید مقتدی صدر

حوزہ/ عراق کی صدر تحریک کے رہنما نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو عراق کے خلاف کسی بھی کارروائی کے خلاف متنبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی صدر تحریک کے رہنما مقتدی الصدر نے نماز جمعہ کے مرکزی خطبات کے تحریری متن کی صورت میں اعلان کیا کہ اللہ کے بندے مقتدی الصدر کی جانب سے خدا کے دشمن بنیامین نیتن یاھو کو؛ میں تمہیں آئمہ اطہار کے ملک کے بارے میں برا ارادہ رکھنے پرمتنبہ کرتا ہوں۔

مقتدی الصدر نے کہا کہ میں تمہیں متنبہ کرتا ہوں کہ تم  اماموں کے ملک نہ آنا یا عراق میں سفارت خانہ قائم کرنے پر غور نہ کرنا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگرتم ایسا کرؤ گے تو  قرآن مجید کی آیات کی بنیاد پر اپنا انجام خود طے کرؤ گے۔
مقتدی الصدر نے کہا کہ میں دنیا کے مشرق اور مغرب میں مظلوموں سے خطاب کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے ذلت اور رسوائی ہوگی اور زلت ورسوائی ہمارے قریب بھی نہیں آسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمہیں یہ جان لینا چاہئے کہ ہم شہدائے انقلاب کے خون کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، فلسطین ہمارے ضمیروں میں زندہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عراق میں صیہونی حکومت کے ورچوئل سفارت خانے اوراسرائیل میں عراقی سفارت خانے کے کھلنے کی خبر شائع ہوئی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .