۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مقتدیٰ الصدر

حوزہ/عراق میں الصدر تنظیم کے رہنماء نے ہفتے کے روز عراقیوں سے فلسطین اور القدس کی حمایت میں سڑکوں پر نکلنے اور فلسطینی پرچم بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،"سید مقتدی الصدر" عراق میں الصدر تنظیم کے رہنماء نے اپنے ٹیؤٹر پیج کے توسط ملک کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب صہیونیوں کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیلی حکومت کے جرائم کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ہفتے کے روز مظاہرہ کریں۔

انہوں نے لکھا: کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ کی مدت ختم ہونے کے بعد، فلسطینی عوام کی حمایت میں پرامن احتجاج کے ساتھ حصہ لینا اور مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔

مقتدیٰ الصدر نے مزید کہا: "بغداد میں تحریر اسکوائر ان مظاہروں کا مقام ہوگا، اور مظاہرین فلسطینی پرچم بلند کریں، امریکہ اور صیہونی حکومت کے دونوں جھنڈے جلائیں، اور فلسطینی زمینوں پر قبضے کی مذمت کریں، اور تعلقات کو معمول پر لانے کا مطالبہ کریں۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .