۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مقتدی صدر

حوزہ/ مقتدی صدر نے شام کے صدارتی انتخاب میں بشار الاسد کی فتح کے بعد انہیں خطاب کرتے ہوئے کہا: ملت کی خدمت اور اس کی عزت و سر بلندی کو سب پر مقدم جانیں۔

حوزہ  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں "حزب صدر" کے سربراہ سید مقتدیٰ صدر نے شام کے صدارتی انتخابات میں بشار الاسد کی کامیابی کے بعد انہیں خطاب کرتے ہوئے کہا: ملت کی خدمت اور اس کی عزت و سر بلندی کو سب پر مقدم ہونی چاہئے۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹر کے پیج پر لکھا: ہم ملت شام کی سلامتی اور سربلندی چاہتے ہیں اور وہاں پر جو بھی صدر منتخب ہو اس سے امید رکھتے ہیں کہ وہ حزب یا پارٹی کے مفادات سے بالاتر ہوکر شام کی عظمت اور وقار کو واپس پلٹائے اور علوی، کرد، اہل سنت اور دیگر گروہ اور قبائل کو متحد کر کے اغیار کی مداخلت کے بغیر ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشش کرے۔

سید مقتدیٰ صدر نے کہا: پس برادر بشار الاسد کو ہمارا پیغام یہ ہے کہ ملت کی خدمت اور اس کی عزت و سر بلندی کو سب پر مقدم جانیں کیونکہ ملت شام نے دہشت گردی کے خلاف طویل جدوجہد کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .